Hamari Aawaz

پرالی چلانے کی دوا میں کیجریوال نے کیا گھپلہ، سی۔بی۔آئی۔ کرے جانچ: کانگریس

متفرقات
📅 31-12-2020 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>نئی دہلی:31 دسمبر/ ہماری آواز(پریس ریلیز) کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے پرالی کو گلانے کےلئے پوسا انسٹی ٹیوٹ میں تیار بائو ڈی کمپوزڈ گھول میں کروڑوں روپے کا گھپلہ کیا ہے اور اس پورے معاملے میں مرکزی جانچ بیورو - سی بی آئی سے جانچ ہونی چاہئے کانگریس ترجمان پون کھیڑا نے جمعرات کو یہاں ریاستی کانگریس ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر کیجریوال نے دہلی میں آلودگی کےلئے کسانوں کو ذمہ دار ٹھہرایا اور پھر پوسا تنظیم میں تیار بائیو ڈی کمپوزڈ گھول کو ایک انقلابی پہل بتاتے ہوئے کسانوں سے پرالی کو گلانے کےلئے اس گھول کا استعمال کرنے کو کہا۔ اس بارے میں بڑے بڑے اشتہار دئے گئے اور پرالی گھول میں گھپلہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس گھول کےلئے خریدے گئےکیپسول کی تشہیر پر کیجریوال حکومت نے دس کروڑ روپے کے اشتہار دئے اور اس گھول کو انقلابی پہل بتاتے ہوئے اپنی تشہیر کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جو کیپسول تیار کیا گیا ہے،اس کو تیار کرنے میں کل خرچ 23 لاکھ 60 ہزار روپے کا آیا ہے جبکہ اس اشتہار پر دس کروڑ روپے خرچ کئے گئے۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 18382 قارئین📊 3.8 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں

مسکرائیے" مولی علی" کے جواب پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 134 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 101 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 95 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 79 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 79 ویوز