Hamari Aawaz

محمود پراچہ صاحب کے دفتر پہ دہلی پولیس کا چھاپہ کا قابل مذمت

مضامین و مقالات ← سیاست و حالات حاضرہ
📅 31-12-2020 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>از قلم: ساجد محمود شیخ، میرا روڈ، ممبئی</p>
<p>مکرمی !</p>
<p>دہلی پولیس کے ذریعے نامور وکیل محمود پراچہ صاحب کے دفتر پر چھاپہ مار کارروائی قابلِ مذمّت ہے ۔ محمود پراچہ صاحب ملک کے مشہور و معروف وکیل ہیں ۔ وہ ہمیشہ مظلوموں کو انصاف دلانے کیلئے اُن کے مقدمات لڑتے ہیں ۔ اس سال دہلی میں ہوئے فساد میں گرفتار بے قصور لوگوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں ۔ دہلی کی پولیس نے فساد کے اصل محرکین کی شناخت کرکے انھیں گرفتار کرنے کے بجائے بے قصور لوگوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسایا ہے ۔ محمود پراچہ صاحب پولیس کی اسی ناکامی کا پردہ چاک کرنے اور بے قصور لوگوں کو جھوٹے مقدمات سے  نجات دلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دہلی پولیس نہیں چاہتی کہ ملزمان عدالت میں بے گناہ ثابت ہوں اور دہلی پولیس کی نااہلی اور جانبداری منظر عام پر آئے ۔       دہلی پولیس کا مذکورہ چھاپہ پراچہ صاحب کو ہراساں و خوفزدہ کرنے کی کوشش ہے تاکہ وہ مظلومین کا مقدمہ ثابت قدمی سے نہ لڑ سکیں ۔ پراچہ صاحب مظلوموں کی امید ہیں اور انھیں ہراساں کرنے کا مطلب حصولِ انصاف کی لڑائی میں رکاوٹ ڈالنا ہے ۔ ہم دہلی پولیس کے اس اقدام کی مذمّت کرتے ہیں اور ملک کے انصاف پسند شہریوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ آزمائش کی اس گھڑی میں پراچہ صاحب کا ساتھ دیں اور ان کے لئے آواز اٹھائیں ۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 19571 قارئین📊 4.1 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

شہید ہوتی مسجدیں !!

ظہران ممدانی اور امریکی جمہوریت !!

بھارت دو راہ پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 136 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 102 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 96 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 80 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 80 ویوز