Hamari Aawaz

اعظم گڑھ: بے قابو ٹرک اور آٹو میں تصادم! 3بچوں سمیت چار افراد جاں بحق، 6 زخمی

متفرقات
📅 31-12-2020 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>اعظم گڑھ: بے قابو ٹرک اور آٹو کی ٹکر میں 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ، 6 زخمیاعظم گڑھ: ہماری آواز(نامہ نگار) 31دسمبر// اتر پردیش کے ضلع اعظم گڑھ میں، تیز رفتار ٹرک اور آٹو کے درمیان تصادم ہوا۔ اس حادثے میں آٹو میں سوار تین بچوں سمیت چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ آدھا درجن افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ یہ حادثہ سدھری پولیس اسٹیشن کے علاقے گری دھر پور گاؤں کے قریب پیش آیا۔ دونوں گاڑیوں کے مابین تصادم اتنا زوردار تھا کہ آٹو کے پرخچے اڑ گئے۔</p>
<p>اطلاع ملنے پر پولیس موقع پرپہنچ گئی، مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کوعلاج کے لیے ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹرک کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔موصولہ اطلاع کے مطابق ڈرائیور نشے میں تھا، جس کی وجہ سے اسے سامنے سے آٹو آتے ہوئے نہیں دیکھا ، جس کی وجہ سے بھاری تصادم اس حادثے کا سبب بنا جس میں دو خواتین اور دو بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ چھ بری طرح زخمی ہوگئے، جو ضلع ہسپتال میں زیر علاج ہے</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 19464 قارئین📊 4 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں

مسکرائیے" مولی علی" کے جواب پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 136 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 102 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 96 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 80 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 80 ویوز