Hamari Aawaz

نعت رسول: خدا نے اس قدر ان کو بنایا افضل و ارفع

شعر و شاعری
📅 29-12-2020 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

نتیجۂ فکر: عبدالمبین فیضی، مہراج گنج

خدا نے اس قدر ان کو بنایا افضل و ارفعنہ آیا دہر میں کوئی بھی ان سا افضل و ارفع

گلِ لالہ، گلِ ریحاں، چنبیلی، مشک و عنبر سےہے ان کے جسمِ اطہر کا پسینہ افضل و ارفع

سنور جائےگا اس میں خود تمہارا ظاہر و باطنہے ان کے اسوۂ اقدس کا شیشہ افضل و ارفع

قسم اللہ! کی اس بات پر ایمان ہے میراتمامی خلق سے ہیں میرے آقا افضل و ارفع

مسیحاؤں کےبھی آقامسیحا کیوں نہ ٹھہریں جبہے ان کے پائے اقدس کا غُسالہ افضل و ارفع

کِھلا کرتے ہیں اس میں مدحتِ آقا کے گل بوٹےہے حد درجہ! مرے دل کا حدیقہ افضل و ارفع

کسی بھی میکدے کی سمت میں ہرگز نہیں تکتاپِیا! جب سے تری الفت کا بَادَہ افضل و ارفع

یہی پہچان ہے میری! یہ دیکھومیری گردن میںغلامیّٔ محمدﷺ کا ہے پٹہ افضل و ارفع

سرِ عرشِ عُلیٰ بھی خم ہے اس کے سامنے فیضیہے اس درجہ! شہِ والا کا روضہ افضل و ارفع

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 18612 قارئین📊 3.9 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

در شان حضور تاج الفقہا، مفتی اختر حسین علیمی دام ظلہ علینا

واہ کیا جود و کرم ہے شہ بطحا تیرا

یوم خواتین پر کچھ اشعار

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 135 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 101 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 95 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 80 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 79 ویوز