Hamari Aawaz

مودی نے بغیر ڈرائیور کی میٹرو ٹرین کا کیاافتتاح،دہلی میٹرو کارپوریشن دنیا کے سات فی صد میٹرو نیٹ ورک میں شامل

متفرقات
📅 28-12-2020 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>نئی دہلی: ہماری آواز۔ 28دسمبر(پریس ریلیز)وزیراعظم نریندرمودی نےپیر کےروز دہلی میٹروکی میجنٹا لائن (جنک پوری پشچم بوٹینیکل گارڈن )پر ملک کی پہلی بغیر ڈرائیور کی میٹروٹرین کاویڈیوکانفرنسنگ کےذریعہ افتتاح کبا مسٹر مودی نے اس کےساتھ ہی ایئرپورٹ ایکسپریس لائن پر نیشنل کامن موبیلٹی کارڈ خدمات کا بھی آغازکیا دہلی میٹروکی میجنٹا لائن پر بغیر ڈرائیور کی ٹرین کےآغاز سے دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آرسی )دنیا کےان سات فیصد میٹرونیٹ ورک میں شامل ہوگئی ، جہاں بغیر ڈرائیور کے ٹرین چلائی جارہی ہے ۔ان خدمات کے شروع ہونے سے قومی راجدھانی خطہ کےباشندوں کےلیے آرام دہ اور جدید موبیلٹی کےایک نئے عہد کا آغاز ہوگیا۔دہلی میٹرو کے مطابق تقریبا 37کلومیٹر لمبی میجنٹا لائن (جنک پوری ویسٹ ۔بوٹینیکل گارڈن )پر بغیر ڈرائیور والی ٹرین خدمات کے آغاز سے ایک دیگر اہم کوریڈور ،57کلومیٹر طویل پنک لائن (مجلس پارک ۔شیووہار )پر بھی سال 2021کےوسط تے بغیر ڈرائیور کی ٹرین خدمات شروع ہوجائیں گی۔اس کے بعد دہلی میٹروکے تقریبا 94کلومیٹر طویل نیٹ ورک پر بغیر ڈرائیور کے کام ہوسکےگا،جو دنیا کے بغیر ڈرائیور والے میٹرونیٹ ورک کا تقریبا9فیصدہوگا۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 20390 قارئین📊 4.2 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں

مسکرائیے" مولی علی" کے جواب پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 141 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 101 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 88 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 81 ویوز