Hamari Aawaz

مودی،شاہ نے جیٹلی کے68ویں یوم پیدائش پر ٹویٹ کر پیش کی خراج عقیدت

متفرقات
📅 28-12-2020 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>نئی دہلی: ہماری آواز/ 28دسمبر(اسٹاف رپورٹر)وزیراعظم نریندرمودی اور مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے سابق وزیرخزانہ ارون جیٹلی کو پیر کےروز انکے 68ویں یوم پیدائش پر یادکرتے ہوئے کہاکہ انھوں نے ملک کی ترقی کے لیے مسلسل کام کیا اور اہم کردار اداکیا مسٹر مودی نے آنجہانی رہنما مسٹر جیٹلی کو گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا،’’ میرے دوست ارون جیٹلی جی کو یوم پیدائش پرسلام ۔انکی شخصیت ، علم اور قانونی سمجھ کو ہرکوئی یادکرتاہے ۔انھوں نے ملک کی ترقی کےلیے مسلسل کام کیا۔ ‘‘مسٹر شاہ نے اپنے ٹوئیٹ میں لکھا،’’ عظیم دوست ارون جیٹلی جی کو انکے یوم پیدائش پر سلام ۔وہ ایک بہترین رکن پارلیمان تھے ، جن کےعلم اور بصیرت کا کوئی ثانی نہیں ۔انھوں نے تاعمر ہندستانی سیاست میں اپنا کردارنبھایااور جنون اور لگن کے ساتھ ملک کی خدمت کی ۔میری طرف سے انھیں دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت۔ ‘‘مسٹر جیٹلی ملک کے معروف وکیل اور سیاست داں تھے ۔بھارتیہ جنتاپارٹی کے اہم رہنما اور اور نریندرمودی حکومت کی پہلی میعادکار میں وزیرخزانہ تھے ۔ ملک کی سب سےبڑی معاشی اصلاح اشیااور خدمات ٹیکس(جی ایس ٹی )کو عملی جامہ پہنانے کا سہراانھیں کے سرہے ۔انکی پیدائش 28دسمبر 1952کو نئی دہلی میں ہوئی تھی ۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 18379 قارئین📊 3.8 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں

مسکرائیے" مولی علی" کے جواب پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 134 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 101 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 95 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 79 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 79 ویوز