Hamari Aawaz

کانگریس کے136ویں یوم تاسیس کے موقع پر سونیا، راہل اور پرینکا گاندھی نے کارکنان کو پیش کی مبارک باد

متفرقات
📅 28-12-2020 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>نئی دہلی: ہماری آواز/ 28 دسمبر (پریس ریلیز) کانگریس صدر سونیا گاندھی، سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پریانکا گاندھی واڈرا نے کانگریس کے 136 ویں یوم تاسیس پر پیر کے روز پارٹی کے کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے پارٹی کے اصولوں کی پابندی کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا محترمہ سونیا گاندھی نے کہا کہ "کانگریس کے یوم تاسیس پر کانگریس کے تمام عزیز کارکنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ جدوجہد آزادی سے لے کر اب تک کے اس سفر میں کانگریس نے حب الوطنی، بے باک و بے لوث عوامی خدمت، اخوت و اتحاد اور سالمیت جیسے اقدار کے لئے جدوجہد کی ہے۔مسٹر راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ "ملک کے عوام کی آواز بلند کرنے کے لئے کانگریس ابتداء سے ہی پرعزم ہے۔ آج کانگریس کے یوم تاسیس کے موقع پر ہم سچائی اور مساوات کے اپنے عہد کا اعادہ کرتے ہیں۔ جئے ہند!"۔محترمہ پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ "انڈین نیشنل کانگریس ایک ایسی تنظیم ہے جو جدوجہد آزادی سے تشکیل پائی ہے اور ہندوستانیت سے عبارت ہوکر تیار ہوئی ہے۔ مساوات، شمولیت اور ملک کا استحکام ہمارا بنیادی عزم ہے۔ کانگریس کے 136 برسوں کے نظریہ کو مستحکم کرنے والی قیادت اور کارکنوں کو یوم تاسیس کی مبارکباد"۔کانگریس کے میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سورجے والا نے کہا کہ "انڈین نیشنل کانگریس کے یوم تاسیس کے موقع پر تمام لوگوں کو نیک خواہشات"۔ کانگریس ملک کی خدمت کا نام ہے، کانگریس فریضہ ہے، کانگریس قربانی ہے، کانگریس شروع سے ہی ملکی مفاد کی آواز بلند کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ آج کانگریس کے یوم تاسیس کے موقع پر ہم سچ پرستی اور مساوات کے اپنے عہد کا اعادہ کرتے ہیں۔ جئے ہند!"</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 20252 قارئین📊 4.2 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں

مسکرائیے" مولی علی" کے جواب پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 141 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 99 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 88 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 80 ویوز