Hamari Aawaz

مسلم اکثریتی علاقہ مانخورد میں دو پرانے دوست آمنے سامنے

مضامین و مقالات ← سیاست و حالات حاضرہ
📅 01-11-2024 👁 3 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

ممبیٔی کی مسلم اکثریتی سیٹ مانخورد شیواجی نگر پر مقابلہ دلچسپ ہوگیا ہے اس سیٹ سے ممبئی میں سماجوادی پارٹی کے روح رواں ابو عاصم اعظمی تین بار سے لگاتار رکن اسمبلی چنے جاتے رہے ہیں لیکن اس بار ان کے لیے جیت کی راہ آسان نہیں ہے کیوں کہ ممبئی ہی کے ایک فایٔیر برانڈ مسلم لیڈر "نواب ملک"نے بھی اسی سیٹ سے امیدواری کا پرچہ داخل کردیا ہے۔

ویسے نواب ملک اور ابو عاصم اعظمی کبھی گہرے دوست تھے اور ایک ہی پارٹی میں تھے لیکن پارٹی میں کچھ مسایٔل کو لے کر دونوں کے درمیان من مٹاؤ ہوگیا تھا جس کے سبب ملک نے سماجوادی پارٹی کو الوداع کہ دیا اور شرد پوار کی این سی پی میں شامل ہوگیے۔

نواب ملک ویسے تو مہاراشٹرا کی سیاست میں کویٔی نیا چہرہ نہیں ہیں دو تین بار رکن اسمبلی سمیت کابینی وزیر بھی رہ چکے ہیں لیکن نواب ملک پورے ملک میں اس وقت چھا گیے تھے جب شاہ رُخ کے لڑکے آرین کو این سی بی نے گرفتار کر لیا تھا گرفتار کرنے والے افسر سمیر وانکھیڑے کی زندگی میں نواب ملک نے بھونچال لا دیا تھا ،وہ‌ روزانہ سمیر وانکھیڑے کے متعلق سنسنی خیز خلاصے کر رہے تھے گو کہ اس کی قیمت بھی نواب ملک نے 17 مہینے جیل میں رہ کر چکایٔ تھی لیکن اس وقت نواب ملک کی پورے ملک میں ایک شناخت بن چکی تھی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ انتخاب میں آمنے سامنے دونوں لیڈران کا تعلق یوپی سے ہے ابو عاصم اعظمی آبایٔی طور پر اعظم گڑھ سے تعلق رکھتے ہیں جب کہ نواب ملک اتر پردیش ہی کے ایک ضلع بلرام پور سے ہیں 70 کی دہائی میں نواب ملک ممبئی پہنچے تھے اپنی محنت اور اسٹرگل سے نہ صرف وہ ایک کامیاب بزنس مین بنے بلکہ مہاراشٹرا کی سیاست میں ایک گھاگ سیاست دان کے طور پر بھی اپنی پہچان بنائی۔

ازقلم: معین الدین مصباحی

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 18946 قارئین📊 3.9 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

شہید ہوتی مسجدیں !!

ظہران ممدانی اور امریکی جمہوریت !!

بھارت دو راہ پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 135 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 101 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 95 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 80 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 79 ویوز