Hamari Aawaz

شمال-مشرق میں بی۔جے۔پی۔ حکومت بننے پر باغیوں نے ہتھیار ڈال دیے: امت شاہ

متفرقات
📅 27-12-2020 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>امپھال: ہماری آواز/ 27 دسمبر (پریس ریلیز) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو کہا کہ شمال-مشرق میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت بننے کے بعد زیادہ تر باغیوں نے ہتھیار ڈال دیے اور اب جو کچھ بچے ہوئے ہیں وہ بھی جلد مین اسٹریم میں شامل ہو جائیں گے مسٹر شاہ نے یہاں ہاپتا کانگجیئیبُنگ میں ایک عوامی استقبالیہ پروگرام کے دوران کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان دنیا کا نمبر ایک ملک بننے کا خواہشمند ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے ممالک میں چوٹی پر پہنچنے کا ہندوستان کے سفر کے دوران ملک کے کسی بھی حصے، بالخصوص شمال۔مشرق کو کسی بھی صورت میں پیچھے نہیں چھوڑا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جب کانگریس شمال۔مشرقی ریاستوں میں حکومت کر رہی تھی، تب پورے ملک میں باغیوں، بند اور ناکہ بندی وغیرہ میں اضافہ درج کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شمال۔مشرق میں بی جے پی کی حکومتیں بننے کے بعد زیادہ تر باغیوں نے اپنی بندوقیں چھوڑ دی اور مین اسٹریم میں لوٹ آئے۔ باقی ماندہ گروپ بھی مین اسٹریم میں لوٹ آئیں گے۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 19252 قارئین📊 4 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں

مسکرائیے" مولی علی" کے جواب پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 136 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 102 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 96 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 80 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 80 ویوز