Hamari Aawaz

عیش و عشرت میں سرمست یہ سعودی شاہان

سیاست و حالات حاضرہ ← امت مسلمہ کے حالات
📅 26-10-2024 👁 5 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>وہ توحید جس نے پورے عرب میں انقلاب برپا کردیا تھا، ایک نہ رکنے والا طوفان مچایا تھا، آل سعود نے اس توحید کو بندوں کا غلام بنانے کے لیے وقف کردیا ہے، اسرائیل نوازی، فحاشیت اور صہیونیت دوستی کے ساتھ اب وہ بت پرستی اور الحاد کی طرف دوڑ رہے ہیں، فلسطینی کاز کے خلاف اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں اور نظریہء توحید پر ضرب لگانے کے لیے بتوں کی اشاعت کررہے ہیں، یہ آل سعود توحیدی مملکت اور حرمین کا بدترین استحصال کررہے ہیں، پوری مملکت کو عیش و عشرت میں ڈبو کر عربوں کی غیرت و حمیت اور جذبہء حریت کو ختم کردیا ہے، انہوں نے یہ جذبہء حریت اسی دن ختم کردی تھی جب ابن سعود کے اشارے پر انہوں نے اپنے ہی رشتے دار سعودی اخوانیوں کو چن چن کر قتل کیا تھا ! اور آج اس کے گُرگے جذبۂ حریت و حمیت اسلامی سے لبریز فلسطینی جانبازوں کو اسرائیلی درندوں کے سامنے پھینک رہے ہیں اور عربوں کو الحاد و لادینیت کی طرف ہانک رہے ہیں تاکہ کسی اسلامی انقلاب کا خطرہ باقی نہ رہے ۔عیش و عشرت میں سرمست یہ سعودی شاہان اصل مجرم ہیں عالم عربی کی قتل گاہوں کے، کوئی ان کے استحصالی توحید کے چاہے جتنے گُن گالے ان کے جرائم کو مٹا نہیں سکتاب! ان مجرموں کے کاسہ لیس مولوی جو ان کی تائید و تاویل کرتے پھرتے ہیں، قیامت کے دن ان کے ہاتھ بھی معصوم مسلمانوں کے خون سے رنگین نظر آئیں گے ! عرب کے سعودی غداروں کو ان گناہوں کی سزا مل کر رہےگی اور دنیا بھر کے جو بھی علماء ان کے ساتھ شریک ہیں ان کا انجام بھی اچھا نہیں ہوگا انہیں تاریخ میں بےعزت کیا جائے گا ۔</p>
<p>ازقلم: سمیع اللہ خان</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 18623 قارئین📊 3.9 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

ایران - اسرائیل جنگ (3)

خدا کے لئے مسلمانوں اپنے بچوں کو پہلے دین پڑھاؤ!

بابری مسجد کی شہادت سے سبق

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 135 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 101 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 95 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 80 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 79 ویوز