Hamari Aawaz

کسان آندولن کی آڑ میں پنجاب میں صنعت کو نشانہ بنایا جارہا ہے: تجزیہ کار

متفرقات
📅 26-12-2020 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>ہماری آواز دہلینئی دہلی ، 26 دسمبر (پریس ریلیز) مرکزی حکومت کے تین زرعی قوانین کی آڑ میں پنجاب میں صنعتوں کو نشانہ بنانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ماہرین نے کہا ہے کہ اس سے ریاست کی صنعتی سرگرمیوں پر دور رس منفی اثرات پڑسکتے ہیں۔وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے پنجاب میں موبائل ٹاوروں کی بجلی جبرا کاٹنے اور ٹیلی کام کمپنی کے ملازموں سے ہاتھا پائی کی اطلاعات کے بعد کسانوں سے ایسا نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ اسی کے ساتھ تجزیہ کار یہ بھی مانتے ہیں کہ تحریک اس طرح کی سرگرمیوں سے بھٹک رہی ہے ، اس طرح کی سرگرمیاں ریاست کی صنعتی سرگرمیوں پر الٹا اثر ڈال سکتی ہیں۔وزیر اعلی نے کہا کہ اس سے لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے اور کسانوں کو قانون کو اپنے ہاتھ میں نہیں لینا چاہئے ، حالانکہ انہوں نے کسانوں کی تحریک کی حمایت کرنے کا اعلان بھی کیا۔تجزیہ کاروں کی رائے ہے کہ وزیر اعلی کو تخریب کاری کرنے والوں کے ساتھ بھر پور طریقے سے نمٹنے کی ضرورت ہے نہیں تو امن وامان پر اگلی اٹھنا لازمی ہے اور اگر ایسی ہی صورت حال برقرار رہی تو صنعتی سرگرمیاں متاثر ہوسکتی ہیں ، جس کی مثالیں پہلے بھی کئی ریاستوں میں سامنے آچکی ہیں۔ٹاور اینڈ انفراسٹرکچر پرووائڈر ایسوسی ایشن (ٹی ای ای پی اے) نے حکومت سے درخواست کی تھی کہ وہ انہیں مبینہ کسانوں کے غنڈہ گردی سے بچائے۔ اس کے بعد ہی حکومت کی طرف سے یہ اپیل کی گئی ہے۔کسان تحریک کی آڑ میں مانسہ ، برنالہ ، فیروز پور اور موگا سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں گزشتہ کچھ دنوں سے خاص ٹیلی کام آپریٹر کے موبائل ٹاوروں کی بجلی کاٹی جارہی ہے۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 18952 قارئین📊 3.9 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں

مسکرائیے" مولی علی" کے جواب پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 135 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 101 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 95 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 80 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 79 ویوز