غزل: وقت کا نور سفر غائب ہے کیوں
📅 26-12-2020
👁 2 قارئین
💬 0 تبصرے
🔁 0 شیئر
شائع کردہ:
ہماری آواز

از: سید اولاد رسول قدسی مصباحینیویارک امریکہ

وقت کا نور سفر غائب ہے کیوںکٹ چکی ہے شب سحر غائب ہے کیوں

قریہ قریہ ہے خطیبوں کا ہجومپر خطابت کا اثر غائب ہے کیوں

رو رہی ہے میرے گھر کی اینٹ اینٹسب سلامت ہے ،حجر غائب ہے کیوں

جملہ اصناف سخن کی بزم میںسب ہیں شامل نثر پر غائب ہے کیوں

ہر طرف ماتم بپا ہے باغ میںگل تو ہیں لیکن ثمر غائب ہے کیوں

محو گردش ہے فلک پر یہ سوالچودہویں کی شب قمر غائب ہے کیوں

پوچھتا ہے ہر بشر سے خود بشرعہد رفتہ کا بشر غائب ہے کیوں

قدسیؔ ایسی ہے مسلط بے گھریگھر بھی ہے حیراں کہ گھر غائب ہے کیوں

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

در شان حضور تاج الفقہا، مفتی اختر حسین علیمی دام ظلہ علینا

واہ کیا جود و کرم ہے شہ بطحا تیرا