Hamari Aawaz

کسانوں کو 18 ہزار کروڑ دینا گمراہ کرنے کی کوشش: کانگریس

متفرقات
📅 25-12-2020 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>نئی دہلی: ہماری آواز(نامہ نگار)25دسمبر// کانگریس نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندرمودی کا کسانوں کو 18 ہزارکروڑروپے منتقل کرنے کا اعلان کاشتکاری مخالف تینوں کالے قوانین کو نافذ کرنے کا داغ دھونے کی ناکام کوشش ہے کانگریس محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے مسٹر مودی کے اس اعلان کو کسان مخالف قوانین سے پیدا غصے کوپرسکون کرنے کی کوشش بتایا اور کہا کہ اس حکومت نے اب تک جو بھی کسان مخالف کام کیے ہیں اس کا انہیں جواب دینا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کسان ندھی یوجنا شروع کی لیکن اس میں محض 9.24 کروڑکسانوں کو شامل کیا ہے جبکہ تقریباً 15 کروڑ کسانوں کو شامل کیا جاناتھا۔ ان کا سوال تھا کہ اس فنڈ سےتقریباً چھ کروڑکسانوں کو محروم رکھاہے۔کانگریس لیڈر نے کہا کہ حکومت نے کھادپر پانچ فیصد جی ایس ٹی لگایا ہے۔ ملک میں پہلی مرتبہ کھاد پر ٹیکس لگانے کا شرمناک کام ہوا ہے۔ اسی طرح سے کیڑے مارادویات پر 18 فیصد جی ایس ٹی طے کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسی طرح یہ حکومت 2016 میں فصل انشورنس اسکیم لے کر آئی لیکن اس کا فائدہ کسانوں کو نہیں ہوا۔ اس اسکیم سے 2019 تک سرمایہ داروں کو 26 ہزارکروڑروپے کا منافع ہوا ہے۔ترجمان نے کہا کہ مودی حکومت نے کسان کو قرض معافی سے محفوظ رکھا ہے۔ جون 2017 میں حکومت نے اعلان کیا تھا کہ کسانوں کو قرض معاف نہیں کیا جائے گا جبکہ کچھ سرمایہ داروں کا قرض معاف کیا۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 19265 قارئین📊 4 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں

مسکرائیے" مولی علی" کے جواب پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 136 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 102 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 96 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 80 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 80 ویوز