Hamari Aawaz

غزل: رنج و غم کا سال 2020

شعر و شاعری
📅 25-12-2020 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

نتیجۂ فکر: سلمان رضا فریدی مصباحی، مسقط عمان

رنج و اَلم کا سال رہا دو ہزار بیسصَدموں کا اک نشان بنا دو ہزار بیس

اَفسُردہ آسمان ، سِسَکتی ہوئ زمیناک آتشِ وبا و بَلا ، دو ہزار بیس

یادوں کا درد اوڑھ کے بیٹھے ہوئے ہیں ہمکتنے عزیز لے کے گیا دو ہزار بیس

علمی فلک کے سیکڑوں خورشید چُھپ گیےدے کر گیا ہے آہ و بُکا دو ہزار بیس

ساتھی کئ بچھڑ گیے راہِ حیات میںپہنا گیا حجابِ قضا دوہزار بیس

باطل نے اہل حق پہ بڑھائے ستم کے وارسازش کا ایک جال رہا دو ہزار بیس

جن پر ہمیشہ روئے گی باغِ جہاں کی آنکھایسے گلوں کو لیکے اٹھا دوہزار بیس

بیچین و مضطرب ہے گلستانِ زندگیکر کے چلا ہے حشر بپا دوہزار بیس

موضوعِ گفتگو رہے اموات و حادثاتجیسے ہو اک دیارِ عَزا دوہزار بیس

اُن سارے حق پرستوں پہ فضل خدا رہےجن کو بھی ساتھ لے کے گیا دو ہزار بیس

یارب سبھی کے نور کا نعمُ البَدَل ملےجتنے دییے بجھا کے چلا دوہزار بیس

دیتے ہیں یہ حوادث و آفات بھی سبقہے اک نقیب صبر و رضا دو ہزار بیس

اللہ پر یقین ، سبھی مشکلوں کا حلہم کو یہ درس دے کے گیا دوہزار بیس

چشمِ جہاں سے پوچھا کہ ہے غم کا سال کونگر کر یہ آنسوؤں نے کہا ، دوہزار بیس

جب جب چلے گی زندگئِ سوختہ کی باتیاد آئے گا فریدی سدا دوہزار بیس

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 20374 قارئین📊 4.2 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

در شان حضور تاج الفقہا، مفتی اختر حسین علیمی دام ظلہ علینا

واہ کیا جود و کرم ہے شہ بطحا تیرا

یوم خواتین پر کچھ اشعار

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 141 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 101 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 88 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 81 ویوز