نعت رسول: آمنہ بی کے گھر کی بات کرو

نتیجۂ فکر: آفتاب عالم گوہر قادری واحدی

جامعہ ام سلمہ وجامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم وام سلمہ جونیرہائی اسکول دریاآباد بارہ بنکی یوپی مقیم حال دبئ متحدہ عرب امارات

آمنہ بی کے گھر کی بات کروان کے نور نظر کی بات کروصلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم

مت ادھر اور ادھر کی بات کروآخرت کے سفر کی بات کرو

تم کو دنیا سے جانا ہے اک دناچھے رخت سفر کی بات کرو

جس کا ثانی نظر نہیں آیامومنو اس بشر کی بات کروصلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم

ساری دنیا ہے جس کی دیوانیہاں اسی معتبر کی بات کروصلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم

ان کی خوشبو سے جو معطر ہےاس مقدس ڈگر کی بات کرو

پل جھپکتے ہی طے ہوا ہے جوان کے عرشی سفر کی بات کروصلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم

جو منافق کو بار لگتی ہےاس نماز سحر کی بات کرو

آرہی ہے جو کوئے جاناں سےاس نسیم سحر کی بات کرو

بات کرنی ہو کوئی گر گوہرمصطفے ہی کے گھر کی بات کروصلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

در شان حضور تاج الفقہا، مفتی اختر حسین علیمی دام ظلہ علینا

واہ کیا جود و کرم ہے شہ بطحا تیرا