Hamari Aawaz

وشوبھارتی یونیورسٹی کی صد سالہ تقریب سے مودی کا خطاب، کہا:معیاری تعلیم تک رسائی ہر ایک کے لیے ہو ممکن

تعلیم
📅 24-12-2020 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>کلکتہ: ہماری آواز/ 24 دسمبر (پریس ریلیز) وشو بھارتی یونیورسٹی کی صدسالہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج گورودیپ رابندر ناتھ ٹیگور کے فکر و نظریات کے فروغ کا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ گورودیب نے اس ادارے کو ’’سب کےلئے تعلیم اور علم ‘‘ کی سوچ کے ساتھ اس یونیورسٹی کو قائم کیا تھاآج اس عظیم ادارے کے 100سالہ جشن مناتے ہوئے یہ عزم کرتے ہیں کہ ہم اس سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے ’’معیاری تعلیم ‘‘ تک کی رسائی ہرایک کےلئے ممکن اور آسان ہو۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ میرے لئے یہ بہت ہی اعزاز کی بات ہے کہ اس عظیم موقع پر میں اس تقریب میں شریک ہوں، میں ان تمام حضرات کا شکریہ اور مبارک باد پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس ادارے کو عظیم بنانے کی جدو جہد کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری قوم وشو بھارتی کے پیغام اور تعلیمات کو آگے لے کر جائے گی۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم مودی نئی دہلی سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اس تقریب میں شریک تھے۔وزیر اعظم مودی نے بین الاقوامی شمسی اتحاد یا پیرس موسمیاتی معاہد ہ کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان ہی واحد ملک ہے کہ جوپیرس معاہدہ کے اہداف کو مکمل کرنے کےلئے کام کررہا ہے ۔بھکتی آندولن کا ذکر کرتےہوئے نریندر مودی نےکہا کہ یہ تحریک صدیوں پر محیط ہے ہندوستان کو اس سے سبق حاصل کرنے اور اس سے متاثر ہونے کا سبق دیا ہے۔ بھکتی آندولن نے ہی ہم سب کو ساتھ چلنے کا درس دیا، گیان آندولن نے ہمیں علم دیا اور آخر ’’کرم آندولن‘‘ نے جدوجہد آزادی کے ساتھ ہی قوم کو آگے لے جانے کے اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے میں مدد کی ہے۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 20208 قارئین📊 4.2 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

علم: کامیابی کی کنجی اور زندگی کا سرمایہ

نیپال میں دینی درسگاہوں کی ضرورت! ایک فکری و تعلیمی تجزیہ

مغلوں کے کردار کو مسخ کرنے کی کوشش

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 141 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 96 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 88 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 80 ویوز