Hamari Aawaz

ایک پیغام علمائے اہل سنت آسام کے نام

تعلیم
📅 20-05-2022 👁 3 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

ازقلم: محمد مزمل حسینساکن ڈھکیاجولی، ضلع سنیت پور آساممتعلم دارالعلوم علیمیہ جمداشاہی ضلع بستی یوپی

آج مورخہ ۲۰/۰۵/۲۰۲۲ کو مادر علمی دارالعلوم علیمیہ جمداشاہی بستی یوپی کے امتحان داخلہ 2022 اعدادیہ اولیٰ،اور ثانیہ کا رزلٹ برآمد ہوا۔ جس میں ملک کے مختلف خطوں کے طلبا کامیاب ہوئے۔ لیکن ان کامیاب طالب علموں کے ہجوم میں میرا اپنا صوبہ آسام کا کوئی طالب علم دور دور تک نظر نہیں آیا۔

حیراں ہوں دل کو روؤں کہ پٹوں جگر کو میںمقدور ہو تو ساتھ رکھوں نوحہ گر کو میں

آخر ایسا کیوں؟جہاں تک میرا علم ہے کہ آسام کے اکثر اداروں میں بہترین تعلیم کا ماحول اور ایسے ماہر و باصلاحیت اساتذہ نہیں ہیں جو طلبہ کو بہترین تعلیم دے سکیں۔ اگر طلبہ کو اچھی تعلیم دیتے تو یہ دن دکھنا نہیں پڑتا۔ آسام کے اکثر اداروں میں بچے جب داخلہ لیتے ہیں تو انہیں عمدہ تعلیم و تربیت کی بجائے ختم قرآن خوانی، دعوت، جلسہ و جلوس اور پروگرام میں بھیج کر ان کی صلاحیت کو مفلوج کر دیا جاتا ہے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ طلبا کو مطلقاً قرآن خوانی میں نہ بھیجیں۔ لیکن اولیت اعلیٰ اور عمدہ تعلیم و تربیت کو ہی دیں۔ باقی چیزیں ضمنی رکھیں تاکہ طلبا کا تعلیمی نقصان نہ ہو اور ادارے سے عوام بھی جڑے رہیں۔ لیکن دیکھا یہ جاتا ہے کہ اپنی جیب گرم کرنے کے لیے طلبا کو حصول تعلیم سے دور کیا جاتا ہے۔ جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ جب طلبا یوپی آتے ہیں تو جماعت رابعہ کے طلبا' بڑے ادارے مثلاً الجامعۃالاشرفیہ، الجامعۃ العلیمیۃ، الجامعۃالامجدیہ اور الجامعۃ الرضا جیسے اداروں میں اعدادیہ کے لائق بھی نہیں ہو پاتے (الا ماشااللہ)۔ پھر وہ طلبہ ہوش میں آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم نے تو آسام میں پانچ چھ سال تعلیم حاصل کی اور ہمیں اردو بھی نہیں آتی تو ہمارا داخلہ کیسے ہوگا۔ وہ طلبا یو پی میں مارے مارے پھرتے ہیں اور کوئی ان کا پرسان حال نہیں ہوتا۔ پھروہ ان مولویوں کونازیبا کلمات کہنے لگتے ہیں۔ جنہوں نے اپنے مفاد کے لیے انہیں استعمال کیا۔

خدارا دینی خدمات کے نام پر طلبا کا استحصال نہ کریں۔کیا آپ نہیں جانتے کہ رزق دینے والا اللہ ہی ہے۔التماس ہےکہ طلبہ کے لیے اچھی تعلیم اور باصلاحیت اساتذہ کا انتطام کیا جائے اور اردو زبان بولنا، اردوتحریر و املا پر بھی دھیان دیا جائے۔ ہمارے جو طلبا پڑھنا چاہتے ہیں انہیں اچھی تعلیم دی جائے۔ یاد رہے یہ طلبا ہی ملک و ملت کے مستقبل ہیں۔

کام کرتے رہیں نام ہوہی جائے گا

نوٹ : ثالثہ تا فضیلت کا داخلہ ٹسٹ 25 مئی کو ہوگا۔

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 19335 قارئین📊 4 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

علم: کامیابی کی کنجی اور زندگی کا سرمایہ

نیپال میں دینی درسگاہوں کی ضرورت! ایک فکری و تعلیمی تجزیہ

مغلوں کے کردار کو مسخ کرنے کی کوشش

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 136 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 102 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 96 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 80 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 80 ویوز