Hamari Aawaz

حکومت کووڈ ویکسینیشن کب شروع کرے گی: راہل

متفرقات
📅 23-12-2020 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>نئی دہلی: ہماری آواز/ 23 دسمبر (پریس ریلیز) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ دنیا کے بہت سے ممالک میں کوڈ وبا کو روکنے کے لئے ویکسی نیشن مہم شروع ہوچکی ہے اور اب تک لاکھوں افراد کو یہ ویکسین مل چکی ہے لیکن ہمارے یہاں اس بارے میں کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے مسٹر گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے براہ راست سوال کیا کہ اب تک دنیا میں 23 لاکھ افراد کو پولیو کے قطرے پلائے جاچکے ہیں ، لہذا وہ (مسٹر مودی) بتائیں کہ ہندوستان میں کووڈ کے خلاف ویکسی نیشن کب شروع کی جائے گی۔راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرکے مسٹر مودی سے سوال کیا ’’اب تک دنیا میں 23 لاکھ افراد کو کووڈ کے ٹیکے پلائےجا چکے ہیں۔ یہ عمل چین ، امریکہ ، برطانیہ ، روس میں شروع ہوچکا ہے۔ مسٹر مودی ، مجھے بتائیں کہ ہندوستان کا نمبر کب آئے گا۔‘‘اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک گراف بھی پوسٹ کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ چین میں اب تک زیادہ تر لوگوں کو قطرے پلائے جاچکے ہیں۔ اس کے بعد امریکہ اور برطانیہ ہے اور چوتھے نمبر پر روس ہے۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 19916 قارئین📊 4.1 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں

مسکرائیے" مولی علی" کے جواب پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 136 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 96 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 88 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 80 ویوز