Hamari Aawaz

نعت رسول: اے "والی کل" مجھ کو طیبہ بلا لے

شعر و شاعری
📅 23-12-2020 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

نتیجۂ فکر: عبدالمبین فیضی، مہراج گنج

تو گل، مدحِ آقا کے دل میں اگالےگُلِستانِ دل کو یوں اپنے سجالے

ارے دیکھ رے دیکھ" کون آرہے ہیںاے دل" خود کو غار حرا تو بنالے

سکوں چاہئے گر تجھے" سن یہ نسخہاے دل" ان کی یادوں کی محفل سجالے

میں کیسے کہوں چاند ان کی طرح ہےہیں جب ان کے نعلین اس سے نرالے

جو دیکھے تجھے" ان کا دیوانہ سمجھےتو ان کی محبت یوں" دل میں بسا لے

ترے جسم سے آۓ بھُننِے کی خوشبویوں عشقِ نبی میں تو دل کو جلا لے

لگایا ہے غازہ درِ شہ کا رخ پراےمہتاب" آ مجھ سےآنکھیں ملا لے

رخِ والضحائی ہے اتنا منورہیں شمس وقمرمیں اسی سے اجالے

تڑپتی ہے مچھلی بنا "آب" جیسےتوفرقت میں ان کی" یوں حالت بنالے

بنا ان کے بس ایک پتلا ہے تو! سناسی واسطے خود کو ان کا بنا لے

مہ و مہر ہوجائیں گے پانی پانیاگر رخ سے اپنے وہ" گیسو ہٹالے

تخیل میں گر تازگی چاہئے" توتصور میں روضہ نبی کا بسالے

وہ منت کشِ جام وبادہ نہ ہوگامئے عشقِ شاہِ مدینہ جو پالے

تصور میں شہرِ نبی کا ہے نقشہاےموت" آ مجھے اب گلے سے لگا لے

ہمیشہ اسے" یاد رکھے گی دنیاجوان کی محبت میں خودکو مٹالے

اسے کیسے بھائے گی دنیا کی رونقجو نظروں میں شہرِ مدینہ بسالے

ہر اک گام رکھنا" ادب لازمی تووہ شہر حرم ہے" ارے جانے والے

رضاۓ الہی اگر چاہتا ہےتو جا پہلےجاکر نبی کو منا لے

سرِ حشر رسوا نہ تو ہونے دینامری آبرو ہے ترے ہی حوالے

یہ فرقت نہ اب مجھ سے برداشت ہوگیاے "والی کل" مجھ کو طیبہ بلا لے

مہکتی رہیں گی" سبھی اس کی نسلیںپسینہ جو شاہ عرب کا لگا لے

ثناۓ شہ دیں کی برکت سے فیضیتو خوابیدہ قسمت کو اپنی جگالے

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 18358 قارئین📊 3.8 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

در شان حضور تاج الفقہا، مفتی اختر حسین علیمی دام ظلہ علینا

واہ کیا جود و کرم ہے شہ بطحا تیرا

یوم خواتین پر کچھ اشعار

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 134 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 101 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 95 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 79 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 79 ویوز