Hamari Aawaz

ارے واہ! کیا بات رمضان کی

ماہ وار مضامین و مقالات ← رمضان المبارک
📅 01-04-2022 👁 3 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

نتیجہ فکر: محمدسلمان رضا فریدی صدیقی مصباحی بارہ بنکوی، مسقط عمان0096899633908

مبارک ہو سوغات رمضان کیبہشتی ہے خیرات رمضان کی

شیاطین قید، اور دوزخ ہے بندعجب ہیں کرامات ، رمضان کی

ندامت کے آنسو گُہَر بن گیےصدف ہیں مُناجات ، رمضان کی

خدا خود ہی اِس کی جزا میں ملےارے واہ کیا بات رمضان کی

نرالے ہیں افطار وسحری کے رنگہیں اعلیٰ عنایات ، رمضان کی

ذرا دیکھو منظر تراویح کاحسیں ہے یہ بارات رمضان کی

کلامِ  خدا اِس میں نازل ہوابتاتی ہیں آیات رمضان کی

تلاوت کی خوشبو سے مہکے ہیں سبمعطر ہے برسات رمضان کی

عبادت میں ڈھلتا ہے سب کا مزاجانوکھی ہیں برکات رمضان کی

لگا دیں عبادت میں دن رات ہمہیں انمول ساعات ، رمضان کی

جو قطرہ طلب ہو ، تو دریا ملےبہت ہے سخی ذات، رمضان کی

بدوں کو بھی جنّت کا مژدہ ملاسند ہیں عبادات ، رمضان کی

یہ مہمان ، لایا شفاعت کے پھولکریں ہم مُدارات رمضان کی

نظر آتا ہے بس کرم ہی کرمپڑھو جب حکایات ، رمضان کی

اٹھا فریدی کا دستِ سوالملے بھیک دن رات رمضان کی

مُدارات: مہمان نوازی

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 19669 قارئین📊 4.1 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

رخصت اے رمضاں

شکریہ رمضان تیرا الوداع اب الوداع

الوداع اے ماہ فرقاں الوداع

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 136 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 102 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 96 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 80 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 80 ویوز