Hamari Aawaz

مدینہ طیبہ خواتین کے لیے دنیا کا محفوظ ترین شہر

سیر و تفریح
📅 25-02-2022 👁 7 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

تحریر: انصار احمد مصباحیپمپری ، پونے۔ 9860664476

آپ سے پوچھا جائے کہ اس وقت دنیا خواتین کے لئے سب سے پر امن اور محفوظ ترین شہر کون سا ہے تو بادی النظر میں شاید آپ کے ذہن میں یورپ یا امریکہ کا کوئی اسمارٹ شہر آئے ۔ لیکن ایسا نہیں ہے۔ تازہ سروے رپورٹ کے مطابق خواتین کے لئے دنیا کا سب سے محفوظ اور جرموں سے پاک شہر ، آپ کا اور ہمارا مرکز عشق و احترام مدینہ طیبہ ہے۔

یہ سروے رپورٹ برطانیہ کی مشہور ٹراویل ایجینسی ” انشور مائی ٹرپ “ نے کرائی ہے۔ برطانیہ کی یہ ایجنسی زائرین اور سیاح کو دنیا بھر کی سیر کراتی ہے۔ سروے رپورٹ میں شہر رسول ﷺ مدینہ منورہ کو ١٠ میں سے ١٠ ریٹنگ پوئنٹس دیے گئے ہیں۔ اس سروے اور رینکنگ کو شایع کرتے ہوئے انشور مائی ٹرپ کے نائب صدر سوزن ماورو نے کہا: ” ہمارے پاس پورے یورپ و امریکہ سے سفر کے بارے میں سولات آتے ہیں۔ سب سے اہم سوال یہی ہوتا ہے کہ ہم جس شہر کے سفر کا ارادہ کرتے ہیں ، وہ خواتین کے لئے محفوظ ہے یا نہیں۔ اسی وجہ سے ہم وقتا فوقتا سروے کراتے رہتے ہیں “۔ (انقلاب ممبئی : اتوار ، 20 / فروری ، 2022ء)

خیر ، یہ رپورٹ تو آج شایع ہوئی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ شہر محبت مدینہ اسی وقت سے سب سے پر امن مقام ہے ، جب آج سے 1443 سال پہلے نبی رحمت ﷺ نے یثرب کو طیبہ قرار دیا تھا۔ اس کے ہونے کے لئے یہی ایک وجہ کافی ہے کہ صادق ، امین اور دنیا کج عظیم ترین ہستی نے اس شہر کو ہجرت فرمایا تھا۔ یہاں زمین کا ایک ایک بھی حصہ موجود ہے جو جنتوں سے بھی بہتر ہے۔ مدینے میں عورتوں کو گندی نگاہ سے دیکھنا تو دور ، یہاں تو عشاق سانسیں بھی دھما لیتے ہیں کہ میری اونچی سانس کہیں مدنی آقا کی برگاہ کی بے ادبی میں نہ گن لیا جائے۔

کریم ﷺ نے دعا فرمائی تھی، ” اے اللہ! مکہ میں مجھ پر جو برکتیں تونے نازل فرمایا تھا، مدینے میں انھیں دگنی کردے “ ۔ (بخاری : 1885)مسلم شریف میں ہے۔ نبی کریم ﷺ نے مدینے کی جانب شارہ کرکے فرمایا: ”انها حرام آمن انها حرام آمن “ ترجمہ: مدینہ حرم اور امن کا گہوارہ ہے ، مدینہ حرم اور امن کا گہوارہ ہے۔ (مسلم : 3433 ) ایک اور حدیث پاک خادم رسول حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”مدینہ منورہ حرم اور امن کا گہوارہ ہے۔ جو یہاں جرم کرے گا ، اس پر اللہ اور اللہ کے فرشتوں کی لعنت ہے“۔ (بخاری: 1867) احادیث میں اس شہر مبارک کی بہت فضیلت بیان کی گئی ہے۔ ؎

ادب گاہیست زیر آسماں از عرش نازک ترنفَس گم کردہ می آیَد جنید و بایزید ایں جا

مدینہ طیبہ تمام شہروں کا سردار ، دار ہجرت اور ایمان کی ہناہ گاہ ہے۔ اللہ نے اش شہر کو زلزلوں ، طاعون اور دجال کے شر ست محفوظ رکھنے کا وعدا فرما لیا ہے۔ یہ شہر امن و سکون اپنے اندر سے برے لوگوں کو ایسے دور کرتا ہے جیسے بھٹی لوہے ۔

حجاب اور عورتوں کا تحفظ:حیرت ہے ، جس شہر کو خواتین کے لئے سب سے محفوظ قرار دیا گیا ہیں وہاں عورتیں مکمل حجاب کی پابند ہیں جب کہ عورتوں کے لئے سب سے غیر محفوظ اور خطرناک شہروں میں دوسرے نمبر پر فرانس کی راجدھانی پیرس ہے۔ آپ کو یاد ہوگا ، حجاب پر پابندی کی آواز یہیں سے اٹھی تھی جو پورے یورپ میں پھیلی۔ اس رپورٹ کے آنے کے بعد یورپی شہروں کے دوہرے معیار کی قلعی کھل گئی ہے۔

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 19716 قارئین📊 4.1 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

اتحاد و اتفاق: نیپال کے پہاڑوں اور دریاؤں کی زبان میں

کالجوں کے شہر دھارواڑ میں ایک دن !!

ایک سفر تین شخصیات

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 136 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 102 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 96 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 80 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 80 ویوز