منقبت: وادی رضا کی کوہ ہمالہ رضا کا ہے

جلوہ ہے، نور ہے کہ سراپا رضا کا ہےتصویرِ سنیت ہے کہ چہرہ رضا کا ہے

وادی رضا کی ، کوہِ ہمالہ رضا کا ہےجس سمت دیکھیے وہ علاقہ رضا کا ہے

دستار آ رہی ہے زمیں پر جو سر اٹھےکتنا بلند آج ، پھریرا رضا کا ہے

کس کی مجال ہے کہ نظر بھی ملا سکےدربار مصطفٰی میں ٹھکانہ رضا کا ہے

الفاظ بہ رہے ہیں دلیلوں کی دھار پرچلتا ہوا قلم ہے کہ دھارا رضا کا ہے

چھوتا ہے آسمان کو مینار عزم کایعنی اٹل پہاڑ، ارادہ رضا کا ہے

دریا فصاحتوں کے رواں شاعری میں ہےیہ سہلِ ممتنع ہے کہ لہجہ رضا کا ہے

جو اس نے لکھ دیا ہے سند ہے وہ دین میںاہل قلم کی آبرو ، نقطہ رضا کا ہے

اگلوں نے بھی لکھا ہے بہت دین پر مگرجو کچھ ہے اس صدی میں وہ تنہا رضا ہے

اس دور پرفتن میں نذرؔ خوش عقیدگیسرکار کا کرم ہے، وسیلہ رضا ہے

نوٹ: یہ زباں زد اور شاہ کار منقبت جناب پروفیسر جمیل نذرؔ مرحوم نے 1982ء میں لکھی تھی۔

پیش کش: انصار احمد مصباحی 9860664476

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

سیرتِ حضور تاج الشریعہ علیہ الرحمہ

حضرت علامہ مولانا مفتی تقدس علی خان رضوی رحم ة اللہ تعالیٰ علیہ