منقبت: داتا کا دربار
📅 04-11-2021
👁 2 قارئین
💬 0 تبصرے
🔁 0 شیئر
شائع کردہ:
ہماری آواز
<p>از: سید اولاد رسول قدسی مصباحینیویارک امریکہ</p>
<p>سخاوت کا بادل ہے داتا کا دربارعنایت کا چھاگل ہے داتا کا دربارہمیں کیا سروکار غیروں کے در سےعطاؤں کی مخمل ہے داتا کا درباریہاں سے اخوت کے ملتے ہیں اسباقتنفر کا مقتل ہے داتا کا درباریہ فیضان ہے افضل الانبیا ء کافضیلت میں اکمل ہے داتا کا درباریہ کہتے ہیں روحانیت کے مناظرتقرب کا مشعل ہے داتا کا دربارہے حیران وششدر جہاں کی بصارتبصیرت کا کاجل ہے داتا کا دربارولایت کی پھیلی ہے ہر سمت خوشبوکرامت کا صندل ہے داتا کا دربارہے سہما ہوا ظلم، فیض وکرم پریو ں مائل ہر اک پل ہے داتا کا دربارخدا کی عنایات کی بارشوں سےعجب قدسیؔ جلتھل ہے داتا کا دربار</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor
★★★★★
نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

منقبت حضور احمد مشہود رضا قادری رضوی حشمتی علیہ الرحمہ ڈوکم شریف

حضور حافظِ ملت کا سفرِ حیات



