Hamari Aawaz

سانحہ بابری مسجد ملت اسلامیہ کی زوال پزیری کا واضح ثبوت!

مضامین و مقالات ← مذہبی مضامین
📅 06-12-2021 👁 3 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>ازقلم: محمد علاؤالدین قادری ضویخادم : محکمہ شرعیہ سنی دارالافتا والقضا میراروڈ ممبئی6/ دسمبر 2021 ء</p>
<p>زمین پر ہمیشہ سے بیدار قوم ہی حکومت کرتے آئی ہے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ قوم کس مکتبہ فکر کا حامل ہے ۔ بیداری زندگی ہے غفلت موت ، 6/ دسمبر قوم مسلم کے لئے سیاہ دن ہے ۔ہندو آتنک وادیوں نے منظم پلاننگ سے بابری مسجد کو زمیں بوس کیا ، آثار قدیمہ کے ساتھ جو کھیلواڑ ہوا اسے تاریخ کبھی فراموش نہیں کرسکتی ، یہاں سرکار کسی بھی پارٹی کی ہو وہ مسلمانوں کے بنیادی مسائل میں انہیں کوئی دلچسپی نہیں ، سب سے بڑا المیہ قیادت کا فقدان ہے ، ملی خسارے کی اصل وجہ ہمارا آپسی مسلکی ، مشربی انتشار ہے ، اسلامی تعلیمات سے دوری بھی زوال پزیری کا سبب ہے ، اب بھی وقت ہے کہ ہمارے علماء ، اکابر ، مشائخ ، پیران طریقت ، خصوصاً مساجد کے ائمہ کو سیاسی امور میں ملی رہنمائی کی آزادی دی جانی چاہئیے ، ہمیں اس کے لئے جمعہ کا دن اللہ سبحانہ تعالیٰ نے اسی لئے دیا ہے کہ ملی فروغ کے لئے اجتماعی کوششیں کیسے کرنے ہیں لیکن افسوس! ہم نے اس مقدس دن کو محض اجتماعی سر پٹخنے کا دن بنالیا ہے ، ائمہ ملی ضرورتوں پر گفتگو کرنے کے بجاۓ اپنی خطابت کا زور مسلکی مسائل کے اختلافات بیان کرنے میں ہی صرف کردیتے ہیں جو انتہائی افسوس ناک امر ہے ۔ ملک میں جتنی چھوٹی بڑی تنظیمیں ہیں انہیں مرکز سے ضم ہوکر منظم منصوبے کے تحت ملی فرائض انجام دینے کی ضرورت ہے ورنہ ہم اسی طرح ٹکڑیوں میں مارے جاتے رہیں گے اور کوئی پرسان حال نہ ہوگا ۔ ایک خدا رسیدہ بزرگ حضرت حافظ ملت کا قول ہمیشہ یاد رکھیں !اتحاد زندگی ہے اور اختلاف موتاللہ سبحانہ تعالیٰ ہمیں عقل سلیم کی دولتوں سے مالامال کردے ۔آمین ! بجاہ سید المرسلین</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 19665 قارئین📊 4.1 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

سیرت حسینیؓ :حق پر استقامت اور کردارِ مومن کی معراج

دین کا کام اور دین پر چلنے کی حقیقت:قولِ امام ربانی کی روشنی میں ایک اصلاحی تجزیہ

دنيا كی حقیقت اور قرآنی مثالیں

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 136 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 102 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 96 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 80 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 80 ویوز