Hamari Aawaz

کسانوں کی احتجاج کے پیش نظر پولیس نے جاری کی ٹریفک ایڈوائزری

متفرقات
📅 21-12-2020 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>ہماری آواز دہلینئی دہلی،21 دسمبر (پریس ریلیز) مرکزی حکومت کے تینوں زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے جاری احتجاج کے پیش نظر دہلی پولیس نے پیر کے روز لوگوں کو پریشانیوں سے بچانے کے لئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے۔کسانوں کی نقل و حرکت کی وجہ سے دہلی کی بہت سی سرحدیں اب بھی بند ہیں۔ اس کے پیش نظر دہلی پولیس نے آج ایک ٹریفک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسانوں کے مظاہرے کی وجہ سے سنگھو ، اوچنڈی ، پیاؤ منیاری اور منگیش بارڈر بند ہیں۔ پولیس نے لوگوں کولام پور ، صفیہ آباد سابولی اور سنگھو اسکول ٹول ٹیکس بارڈر استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ٹکری اور ڈھانسا بارڈر بھی کسی بھی طرح کی آمد رفت کے لئے بند ہے۔ جھٹیکرا بارڈر پیدل چلنے والوں اور ٹووہیلرز کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ جھرودہ بارڈر کا ایک کیرج وے کھلا ہے۔ اس کے علاوہ ، دورالہ ، کاپسہیڑا ، بدوسرائے ، رجوکری این ایچ ۔8 ، بجواسان ، پالمم وہار اور ڈنڈہیرہ بارڈر کھلے ہوئے ہیں۔دہلی-نوئیڈا موڑ پر چلا بارڈر کا ایک کیرج وے بند ہے ، تام دہلی سے نوئیڈا کا روٹ کھلا ہوا لیکن نوئیڈا سے دہلی جانے والے روٹ پر کسان ہیں۔ غازی آباد سے دہلی جانے والے راستے کسانوں کے مظاہرے کی وجہ سے بند ہے۔خیال رہے کسان تحریک کا آج 25 واں دن ہے۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 19461 قارئین📊 4 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں

مسکرائیے" مولی علی" کے جواب پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 136 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 102 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 96 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 80 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 80 ویوز