Hamari Aawaz

سندھو سرحد پرکسانوں نے شروع کی بھوک ہڑتال

متفرقات
📅 21-12-2020 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>ہماری آواز دہلینئی دہلی، 21 دسمبر (پریس ریلیز) نئے زراعتی اصلاحات قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والی کسان تنظیموں نے پیر کے روز قومی دارالحکومت کی سرحد کے قریب بھوک ہڑتال شروع کردی ہے کسان تنظیموں کے 11 نمائندوں نے سندھو سرحد پر بھوک ہڑتال شروع کیا ہے جو باری باری سے جاری رہے گی۔ روزانہ الگ الگ کسان لیڈر اس بھوک ہڑتال میں حصہ لیں گے۔ کسانوں کی تحریک کا آج 26 واں دن ہے۔دریں اثناء، حکومت نے کسان تنظیموں کو پھر سے بات چیت کے لئے ایک تجویز بھیجی ہے اور ان سے اپنے مطالبات اور وقت طے کرنے کی درخواست کی ہے۔ وزارت زراعت کی طرف سے 40 کسان تنظیموں کو بھیجے گئے ایک خط میں کسان تحریک اور پانچ دور کے مذاکرات کا تفصیل سے ذکر کیا گیا ہے۔ حکومت نے کسان تنظیموں کو زراعتی قوانین میں ترمیم کرنے کے لئے جو تجویز پیش کی ہے اس کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔کسان تنظیموں نے کہا ہے کہ پیر کے روز حکومت کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور اس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر آئندہ ایک دو دن میں کسان تنظیموں سے بات کر سکتے ہیں۔ کسان تنظیموں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے 'من کی بات' پروگرام کی مخالفت کرنے کی اپیل کی ہے اور اس دوران کسانوں سے تھالی بجانے کو کہا ہے۔کسان تنظیمیں حکومت سے مسلسل زراعتی اصلاحات کے تین قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کررہی ہیں اور حکومت قوانین میں ترمیم کی تجویز پر بضد ہے۔ کسانوں کی تنظیم اور حکومت کے مابین پانچ مرحلے کے مذاکرات ہوچکے ہیں، لیکن ابھی تک اس کے کوئی ٹھوس نتائج برآمد نہیں ہوسکے ہیں۔ادھر کسانوں کی تنظیموں نے دھمکی دی ہے کہ وہ احتجاج کو تیز کریں گے اور نیشنل ہائی وے نمبر 9 کو بلاک کردیں گے۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 18984 قارئین📊 3.9 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں

مسکرائیے" مولی علی" کے جواب پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 135 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 101 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 95 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 80 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 79 ویوز