Hamari Aawaz

تریپورہ کی جیل میں ختم قادریہ! عثمانی صاحب آپ کے بلند حوصلوں کو سلام

سیرت و شخصیات ← علما و مشائخ
📅 18-11-2021 👁 4 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>یہ منصب بلند ملا جس کو مل گیاہر مدعی کے واسطے دار و رسن کہاں</p>
<p>عزیز قارئین کرامآج ہندوستان کے جو حالات ہیں اس سے ہر کس و نا کس واقف ہے ، لٹتی عزتیں ، جلتے گھر ، روتے بلکتے مظلومین ، محبوب خدا کی عزت و عظمت پر حملے، خود ذات کبریائی میں غلاظت بھرے جملے ، یہ سب کچھ سر بازار ہورہا ہے جس سے ہر غیرت مند مسلمان نالاں کناں ہے لیکن میرے عزیز یہ حالات کوئی پہلی مرتبہ نہیں ہوئے ہیں بلکہ اس سے پہلے بھی جب جب قوم غفلت کی نیند سوئی ہے جب جب جبہ و دستار کے مالکان نے عیش پرستی ، اور بزدلی کی چادر اوڑھی ہے تب تب یہ حالات ہوئے ہیں قوم کو یرغمال بنایا گیا ہے ، ظلم و بربریت کا بازار گرم کیا گیا ہے لیکن پھر مشیت نے کسی مرد مجاہد کو , کسی مرد قلندر کو میدان میں بھیجا ہے اور اس نے بر سر ممبر و محراب باطل قوتوں کو للکارتے ہوئے کہا ہےہزار برق گرے لاکھ آندھیاں اٹھیں ، وہ پھول کھل کے رہیں گے جو کھلنے والے ہیں۔عزیمت کی راہ اختیار کرنے والی ، اپنے پیچھے منزلوں کا نشان چھوڑنے والی انھیں محترم شخصیات میں سے ایک نام قمر عثمانی کا بھی ہےعزیز قارئین کرامہو سکتا ہے کہ آپ کو لگے کہ مولانا جذباتی ہو گئے ہیں یا عقیدت میں بو لے جا رہے ہیں لیکن ایسا نہیں ہے میرے پیارے میں نے بہت قریب سے عثمانی صاحب کو دیکھا اس کے بعد یہ لکھ رہا ہوں میں اپ کے سامنے اس مرد مجاہد کےحوصلے کی چند جھلکیاں رکھتا ہوں1کشمیر سے 370 ہٹا چاروں طرف سناٹا چھا گیا لوگ خوف و ہراس میں تھے پھر بھی یہ مجاہد دوڑ پڑا رفقا نے کہا ہم کیا کر سکتے ہیں جواب آیا ہم کچھ نہیں کر سکتے تو اپنے بھائیوں کی مزاج پرسی کریں گے۔2 نرسمہا نند نے گستاخی کی ، احتجاج و ایف آئی آر کے بعد حکومت نے ایک نہیں سنی (اور اسے سننا بھی نہیں تھا ) تب اس مرد مجاہد نے اعلان کیا کہ ہم جیل بھرو آندولن کریں گے ، رفقا نے کہا قوم ایک ایف آئی آر سے گھبراتی ہے وہ جیل میں کیسے جائیگی جواب آیا نہیں آتی ہے نا آئے جب تک گستاخ باہر گھوم رہا ہے ہم خاموش نہیں رہ سکتے،3 یہ معاملات ختم بھی نہیں ہوئے تھے کہ جنتر منتر دہلی میں علی الاعلان ذات باری تعالی کو گالیاں دی گئیں تمام مذہبی جماعتیں خاموش رہیں الا ما شاء اللہ اس وقت یہ پھر مرد مجاہد اٹھ کھڑا ہوا چند جیالوں کو لے کر جنتر منتر پہنچ گیا اور حکومتی کارندوں کی آنکھوں میں آکھیں ڈال کر اعلان کیا کہ ابھی عاشقان مصطفے زندہ ہیں لہذا اسلام دشمنی سے باز آ جاؤ ورنہ یہ عشاق اپنے سروں کو ہتھیلی میں رکھ کے میدان میں آئیں گےعزیز قارئین کراماس طرح سے ایک نہیں سینکڑوں کام ، خواہ وہ تحفظ ناموس رسالت ہو ، تحفظ شریعت ہو ، تحفظ حقوق مسلمین ہو ہر جگہ یہ مرد مجاہد سرگرم عمل ہے ، ابھی حالیہ دنوں جب تریپورہ میں مسلم مخالف فساد ہوا ، مسجدیں جلا دی گئیں ، جلوس میں گستاخانہ نعرہ لگائے گئے جب اس کی خبر سوشل میڈیا کے ذریعہ عام ہوئیں تو عثمانی صاحب ایک ٹیم لے کر تریپورہ پہنچے تو انھیں ان کے ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔ جیسا کہ ظالم حکمران ان ظلم کے خلاف آواز اٹھانے والوں کے کرتے ہیں اب تک وہ جیل میں ہیں آج 17 نومبر بروز بدھ جب کچھ لوگ حضرت سے ملنے جیل گئے تو بتایا کہ ان کے ماتھے پر ذرہ برابر شکن نہیں ہے جیل میں بھی ختم قادریہ اور دیگر معاملات جاری ہیں اللہ تعالی کی بار گاہ میں دعا ہیکہ ہمارے سینوں میں بھی ایسے حوصلے پیدا فرمائےعزیز قارئین کرامیہیں پر ٹھہر کر ایک بات اور بتاتا چلوں کہ آج بہت افسوس ہو رہا ہے افسوس اس بات کا نہیں کہ ان کو گرفتار کیا گیا، سنگین الزامات لگائے گئے، جیل بھیجا گیا بلکہ افسوس اس بات کا ہے کہ کروڑوں ہندوستانی مسلمان بشمول بڑے بڑے طرم خاں کی زبانوں سے چند کلمات بھی نہیں نکلے بجز چند کے اللہ انہیں جزائے خیر دے ، ایسا لگا کہ جیسے کچھ ہوا ہی نہیں کوئی عام آدمی تھا پولیس نے پکڑا ہے چھوڑے گی تو چھوڑ دے گی ورنہ جیل میں رہے گا ۔عزیز قارئین کراماب آپ سب خود منصفانہ فیصلہ کریں کہ ہم نے تمہید میں جو باتیں کہیں وہ محض جذباتی ہیں یا حقیقت ؟؟ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو الفاظ کی تبدیلی کے ساتھ ڈاکٹر اقبال کے اسی شعر پر اپنی گفتگو تمام کرتا ہوں کہ</p>
<p>یہ رتبہ بلند ملا ، جس کو مل گیاسب کے نصیب میں دار و رسن کہاں</p>
<p>ازقلم: عقیل احمد فیضیخادم تحریک فروغ اسلامر947396263718 نومبر 2021 بروز جمعرات</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 19881 قارئین📊 4.1 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

مناظر اہل سنت، مظہرِ اعلیٰ حضرت، شیر بیشہ سنت، علامہ حشمت علی خان علیہ الرحمہ

سرکار فخر بہار مفتی غلام رسول حشمتی علیہ الرحمۃ و الرضوان؛ حیات و خدمات (قسط اول)

شیخ الاسلام بحیثیت مربی و مصلح

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 136 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 96 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 88 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 80 ویوز