منقبت: ہمارے رہبر کامل مجدد الف ثانی ہیں
<p>نتیجہ فکر: سید اولاد رسول قدسینیویارک امریکہ</p>
<p>ہمارے رہبرِ کامل مجدد الفِ ثانی ہیںغموں کے بحر کے ساحل مجدد الفِ ثانی ہیںشب وروز ان کی روشن زندگی کے ہیں دلیلِ تامصفاتِ خیر کے حامل مجدد الفِ ثانی ہیںصحابہ یاد آئے دیکھ کر ان کی اداؤں کوخلیق وعابد وعادل مجدد الفِ ثانی ہیںشہنشاہِ ولایت کی خلافت کا ملا خرقہضیائے بخت کے حاصل مجدد الفِ ثانی ہیںہیں حقدار اہل سنت صرف جنت کے،ہے قول ان کایوں حق گو ماحیِٔ باطل مجدد الفِ ثانی ہیںخدا سے ہے محبت اس لیے وہ رب ہے آقا کااس اعلی قول کے قائل مجدد الفِ ثانی ہیںکیا تاراج اکبر کے ضلالت خیز مذہب کوعزیمت کے عجب عامل مجدد الفِ ثانی ہیںخبر دی دس برس پہلے کہ کب جانا ہے دنیا سےالی الحق اس طرح واصل مجدد الفِ ثانی ہیںہیں تجدیدی نمایاں کارنامے آج تک شاہدفسادِ فکر کے قاتل مجدد الفِ ثانی ہیںکیا تائب ہزاروں قیدیوں کو قید میں رہ کرمعظم مصلحِ غافل مجدد الفِ ثانی ہیںحسیں موقع ہے قدسیؔ بھرلو دامن جس طرح چاہوسوئے فیض وکرم مائل مجدد الفِ ثانی ہیں</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor
★★★★★
نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

منقبت حضور احمد مشہود رضا قادری رضوی حشمتی علیہ الرحمہ ڈوکم شریف

حضور حافظِ ملت کا سفرِ حیات



