تہنیت و تبریک نامہ

25/ستمبر 2021ء بروز ہفتہ بموقعہ عرس چہلم حضور سید میر محمد طاہر میاں علیہ الرحمۃ و الرضوان ، پیر طریقت عاملِ شریعت حضرت سہیل ملت آل رسول سید میر محمد سہیل میاں قادری مد عمرہ و زاد شرفہ کو علماء و مشائخ کرام کے ہاتھوں نعمتِ خلافت و نیابت و منصب سجادگی کی تفویض و ترسیم پر ھدیہء تہنیت و تبریک پیش ہے۔

از قلم: محمد امیر حسن امجدی رضویخادم الافتاو التدریس الجامعۃ الصابریہ الرضویہ پریم نگر نگرہ جھانسی یوپی

ہو مبارک منصبِ سجادگی سید سہیلہے ملی جو آپ کو یہ سروری سید سہیل

استقامت حوصلہ دے آپ کو ربّ کریمجانشینی میں نہ ہو کوئی کمی سید سہیل

سرودیں کے کرم سے غوث و خواجہ کے طفیلآپ سے ہو خوب اس کی رہبری سید سہیل

عبد واحد میر طیب کا رہے فیض و کرمآپ پر آئے نہ رنج و غم کبھی سید سہیل

دین و ملت کا ہر اک ہو کام سب اخلاص سےہو ریا کی کچھ نہ دل میں حاضری سید سہیل

آپ کے دم سے رہے یہ واحدی روشن چمنخوب آئے اور اس میں تازگی سید سہیل

سیدی طاہر میاں کا پائیں اوصافِ جمیلخصلت و عادات و علم و آگہی سید سہیل

حسن و خوبی سے ادا ہو جانشینی کا یہ حقاور چلے بہتر نظامِ طاہری سید سہیل

خانقاہ کے آپ ہوں صادق امیں، سچے نقیباور کریں اخلاص سے سرکردگی سید سہیل

خاکساری ساتھ تقویٰ اور طہارت ہو اتمظاہر و باطن میں ہو پاکیزگی سید سہیل

اپنے ہر اک شغل میں رکھیں شریعت کا لحاظاور عمل اس پر کریں ہاں! پیشگی سید سہیل

خاندانِ واحدی کے جتنے ہیں سب لعل و گلچھائے نہ ان پر کبھی پژمردگی سید سہیل

"سلسلہ،، جو ہے کبھی نہ ختم ہو یہ آپکاروز افزوں ہو ترقی دائمی سید سہیل

دولت و اقبال یوں ہی آپ کا قائم رہےہرطرف تعریف ہو بس آپ کی سید سہیل

میر طاہر کی عنایت ہے جو یہ منصب ملاکوئی کیا شکوہ کرےگا آدمی سید سہیل

ہے یہ موروثی خلافت اور نیابت آپ کیاس میں شامل ہے ضیائے واحدی سید سہیل

ہے دعا گو بس امیرؔ عاصی یہی کہ عمر بھرپائے فیضِ واحدی اور طیبی سید سہیل

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

منقبت حضور احمد مشہود رضا قادری رضوی حشمتی علیہ الرحمہ ڈوکم شریف

حضور حافظِ ملت کا سفرِ حیات