غزل: میں سستی چیز کے پیچھے کبھی بھاگا نہیں کرتا
📅 21-12-2020
👁 2 قارئین
💬 0 تبصرے
🔁 0 شیئر
شائع کردہ:
ہماری آواز

نتیجۂ فکر: محمد اظہر شمشاد، برن پور بنگال

کبھی پہلے کسی کو میں کہیں چھیڑا نہیں کرتاجو مجھ کو چھیڑ دے اس کو کبھی چھوڑا نہیں کرتا

بہت سے لوگ کہتے ہیں بہت ہی خوب رو ہو تممگر لوگوں کا کہنا میں کبھی مانا نہیں کرتا

جہاں خاطر نہ ہو دل سے محض یوں ہی دکھاوا ہوکبھی پھر اس گلی میں میں کبھی جایا نہیں کرتا

تیرے ناز و ادا پہ لوگ مرتے ہیں بہت لیکنمیں سستی چیز کے پیچھے کبھی بھاگا نہیں کرتا

میں صبح وشام تیرا نام لیتا تھا مگر جاناںکسی محفل میں تیرا اب کبھی چرچا نہیں کرتا

جو کہتا ہوں وہ کرتا ہوں یہی انداز ہے اپنااظہر اے دوستوں جھوٹا کبھی دعویٰ نہیں کرتا

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

در شان حضور تاج الفقہا، مفتی اختر حسین علیمی دام ظلہ علینا

واہ کیا جود و کرم ہے شہ بطحا تیرا