Hamari Aawaz

منقبت: زیست میں اس کی نمایاں ہے ادائے صابر

شعر و شاعری ← منقبت
📅 25-10-2021 👁 3 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

نتیجہ فکر: محمد اشرفؔ رضا قادریمدیر اعلی سہ ماہی امین شریعت

لوحِ دل پر ہے رقم جس کے ولائے صابرزیست میں اس کی نمایاں ہے ادائے صابر

ان کے الطاف و عنایات کی کچھ حد ہی نہیںموج زن رہتی ہے ہر وقت عطائے صابر

خود رہے بھوکے، غریبوں کو کھلایا برسوںدیکھ لو منکرو تم صبر و رضائے صابر

صبرِ صابر کا تجھے واسطہ دیتا ہوں مجھے’’دولتِ صبر‘‘ عطا کر اے خدائے صابر

تیرے افکار و تخیل میں شباب آئے گاشوق سے کرتے رہو مدح و ثنائے صابر

دامنِ دل مرا کھِنچنے لگا صابر کی طرفکتنی پُر کیف و مؤثر ہے نوائے صابر

جسمِ مردہ میں پلٹ آتے ہیں آثارِ حیاتکتنی جاں بخش ہے تریاق و دوائے صابر

وہ نہ دنیا کا رہے اور نہ وہ دیں کا رہےخنجرِ قہر و غضب جس پہ چلائے صابر

جھولیاں بھرتی ہیں منگتوں کی سخی کے در پرہاتھ خالی نہیں جاتے ہیں گدائے صابر

گرمیِ حشر کی کچھ فکر نہیں ہے اشرفؔحشر میں ہم کو چھپا لے گی ردائے صابر

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 18960 قارئین📊 3.9 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

منقبت حضور احمد مشہود رضا قادری رضوی حشمتی علیہ الرحمہ ڈوکم شریف

حضور حافظِ ملت کا سفرِ حیات

منقبت: اندھیرا تم نے مِٹایا مجاہد ملت

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 135 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 101 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 95 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 80 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 79 ویوز