بہت ہی پیاری پیاری ہے ہمارے غوث کی چوکھٹ

ازقلم: محمد جیش خان نوری امجدی مہراجگنج یوپی

بہت ہی پیاری پیاری ہے ہمارے غوث کی چوکھٹہمیں رب سے ملاتی ہے ہمارے غوث کی چوکھٹ

جناب غوث اعظم سے محبت کرنے والوں کوقریب اپنے بلاتی ہے ہمارے غوث کی چوکھٹ

یتیموں اور فقیروں کو شہنشاہان دنیا کوبفضلِ رب کھلاتی ہے ہمارے غوث کی چوکھٹ

فدا خود کو جو کرتے ہیں شہ عالم کی عترت پرانہیں جنت دلاتی ہے ہمارے غوث کی چوکھٹ

طلبگارو ادھر آو ، طلبگارو ادھر آویہ کہہ کہہ کر بلاتی ہے ہمارے غوث کی چوکھٹ

کسی در پر جگے ملتی نہیں جن کو زمانے میںگلے ان کو لگاتی ہے ہمارے غوث کی چوکھٹ

مقدر کے سکندر دونوں عالم میں وہ ہوتے ہیںجنہیں اپنا بناتی ہے ہمارے غوث کی چوکھٹ

کبھی تو دیکھ لیں ہم بھی حسیں منظر وہاں جا کرہمیں بھی یاد آتی ہے ہمارے غوث کی چوکھٹ

عطائے مصطفی سے رہزنوں کو پل میں اے نوریولی اللہ بناتی ہے ہمارے غوث کی چوکھٹ

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

منقبت حضور احمد مشہود رضا قادری رضوی حشمتی علیہ الرحمہ ڈوکم شریف

حضور حافظِ ملت کا سفرِ حیات