منقبت : کیجیے چشم کرم آقا حسین

ازقلم : محمدجیش خان نوری امجدی مہراجگنج

میں ہوں منگتا آپ ہیں داتا حسینمیں ہوں ادنی آپ ہیں اعلی حسین

ہے لبوں پر سب کے پہ یہ چرچا حسینہے گھرانا آپ کا اعلی حسین

حیدر کرار ہیں بابا حسینآپ کی ہیں والدہ زہرا، حسین

نوک نیزہ پر چڑھا پڑھتا رہاپاک قرآں، آپ کا چہرہ حسین

کربلا میں سر کٹا جب آپ کاآسماں بھی دیکھ کر رویا حسین

مشکلوں سے دہر میں دوچار ہوں"کیجئے چشم کرم آقا حسین"

جائے گا خلدِ بریں میں بس وہیجس نے دامن آپ کا تھاما حسین

دوڑ کر قدموں میں آجاتا فراتگر اشارہ آپ کا ہوتا حسین

گھر کا گھر جس نے لٹایا دین پرشاہ بطحا کا ہے وہ پیارا حسین

ہے مرے دل کی تمنا بس یہیدیکھ لوں میں آپ کا جلوہ حسین

دور مشکل ہوگئی پل میں مریدل سے جب میں نے پکارا یاحسین

ہے یہی نوری کے دل کی آرزودیکھ لے یہ آپ کا روضہ حسین

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

منقبت حضور احمد مشہود رضا قادری رضوی حشمتی علیہ الرحمہ ڈوکم شریف

حضور حافظِ ملت کا سفرِ حیات