غزل: چھپا کے عشق کو رکھنا بہت ضروری ہے
📅 19-12-2020
👁 2 قارئین
💬 0 تبصرے
🔁 0 شیئر
شائع کردہ:
ہماری آواز

خیال آرائی: فیضان علی فیضان، پاکستان

چھپا کے عشق کو رکھنا بہت ضروری ہےتمہارا ہم سے نہ ملنا بہت ضروری ہے

کمال ضبط ہے بہتر بجا سہی لیکنکبھی کبھار کا رونا بہت ضروری ہے

وصالِ یار کی خواہش تو دل میں ہے لیکنذرا سا فاصلہ رکھنابہت ضروری ہے

اگر ہے عشق میں درکار تھوڑی لذت بھیکسی رقیب کا ہونا بہت ضروری ہے

مریں تو یاد کریں لوگ خوش دلی سے ہمیںدلوں کے داغ کا دھونا بہت ضروری ہے

یہی تو ڈر ہے چبھن دل میں رہ نہ جائے کہیںغموں میں آنکھ کا بہنا بہت ضروری ہے

میں فیضان کر نہیں سکتا ہوں عشق کا اظہارلبوں کو عشق میں سینابہت ضروری ہے

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

در شان حضور تاج الفقہا، مفتی اختر حسین علیمی دام ظلہ علینا

واہ کیا جود و کرم ہے شہ بطحا تیرا