Hamari Aawaz

حسینی کائنات اور حسین والوں کی سربلندی

شعر و شاعری ← منقبت
📅 12-08-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

زمیں، فلک ، مَہ و اَختر حسین والے ہیںیہ کائنات کے منظر حسین والے ہیں

یزیدیت سے ہے انکار بچّے بچّے کوہمارے اکبر و اصغر حُسین والے ہیں

رگوں میں جوش ، لہو میں ہے اِس لیے گرمیہمارے حوصلہ پرور حسین والے ہیں

ہَوا سے کہہ دو کہ آجائے آندھیاں لیکرمرے چراغ کے تیور حُسین والے ہیں

کٹا تو سکتے ہیں لیکن جھکا نہیں سکتےہمارے جسموں پہ یہ سَر حُسین والے ہیں

تم اپنی کثرتِ تعداد پر نہ اِتراؤسنو ! ہمارے بَہتَّر حسین والے ہیں

حیات وموت سے اہلِ وفا کو مت تولوہراِک جہان کے افسر حُسین والے ہیں

بجھے گی کیا کسی آندھی سے اِن کی شمعِ حیاتکہ نورِ حق سے منور حسین والے ہیں

یزیدِ وقت کو لاتے نہیں ہیں خاطر میںکہ سرفروشی کے پیکر حُسین والے ہیں

غنی ہیں جرأت و صبر و رضا کی دولت سےکوئ نہ سمجھے کہ بے زر حسین والے ہیں

مہک رہا ہے یہ گلزارِ کائنات اُن سےجہانِ خَلق کے عَنبر حسین والے ہیں

صداقتوں کا عَلَم لےکے اٹھتے ہیں جو لوگوہ قائدین ، وہ رہبر حسین والے ہیں

یہ راہ ، ذروں کو سورج بنا کے رکھتی ہےجہاں میں سب سے اُجاگر حسین والے ہیں

حسینیوں کو پلائیں گے جام ، کوثر کےحضور ، ساقئ کوثر حسین والے ہیں

ہمیشہ نصرتِ پروردگار ساتھ میں ہےکہ سربلندی کے مَظہر حسین والے ہیں

ہر ایک دَور میں اک تازہ آفتاب حسیناُسی ضیا سے منور حسین والے ہیں

نگاہِ عدل سے تاریخ پڑھ کے دیکھو تمیزیدی پَست ہیں ، برتر حسین والے ہیں

نہ ہوں گی کم کبھی ذکر حسین کی موجیںکہ یہ وفا کے سمندر حسین والے ہیں

وہی ہیں اصل حسینی، وہی ہیں سچے غلامجو اُنکی راہ پہ چَل کر حُسین والے ہیں

فروغِ حق میں فریدی نہ کیوں رہے مشغولزبان و فکر کے جوہر حُسین والے ہیں

ازقلم : سلمان رضا فریدی صدیقی مصباحی، بارہ بنکوی،مسقط عمان

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 19846 قارئین📊 4.1 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

منقبت حضور احمد مشہود رضا قادری رضوی حشمتی علیہ الرحمہ ڈوکم شریف

حضور حافظِ ملت کا سفرِ حیات

منقبت: اندھیرا تم نے مِٹایا مجاہد ملت

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 136 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 102 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 96 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 88 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 80 ویوز