Hamari Aawaz

نعت : عشق احمد کا نشہ ہے بے مثال

متفرقات
📅 03-08-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

رشحات قلم : عبدالمبین حاتم فیضی

مصدر نور و ضیا ہے بے مثالیعنی روئے مصطفیٰ ہے بے مثال

دیکھ کر اس کو سنورتی ہے حیاتخلق شہ کا آئنہ ہے بے مثال

پی لے اور بے خود ہو ! ان کے عشق کاساغر دو آتشہ ہے بے مثال

چین دیتا ہے دل غمگین کولطف نعت مصطفیٰ ہے بے مثال

بیخودی میں بھی خودی جاتی نہیںعشق احمد کا نشہ ہے بے مثال

یارسول اللہ کرم کی ہو نظریعنی میرا مدعا ہے بے مثال

آپ کے صدقے لقب ہم کو حضورخیر امت کا ملا ہے بے مثال

مشکلیں سب دور میری ہوگئیںیعنی ان کا تذکرہ ہے بے مثال

"خُلْقُہٗ قرآن" ہے اس پر گواہ"جان رحمت کی ادا ہے بے مثال"

حاتمانِ وقت ہیں کاسہ بکفآپ کی طرزِ سخا ہے بے مثال

سب صنائع اس کے آگے ہیچ ہیںصنعت حمد و ثنا ہے بے مثال

ذکر سرکار مدینہ حاتما !!مضطرب دل کی دوا ہے بے مثال

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 18307 قارئین📊 3.8 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں

مسکرائیے" مولی علی" کے جواب پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 134 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 101 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 95 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 79 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 79 ویوز