منقبت : کسی سے نہ ہرگز دبے فخر ازہر

رشحات قلم : محمد وسیم اختر رضوی نعیمی

شریعت کے عامل ملے فخر ازہرطریقت میں کامل بنے فخرازہر

ترے بغض میں جو جلے فخر ازہراسی آگ میں جل مرے فخر ازہر

چمکتے تھے اب بھی چمکتے ہیں مرشدنہ ڈوبے ستارے ترے فخرازہر

تصلب پہ قائم رہے وہ ہمیشہکسی سے نہ ہرگز دبے فخرازہر

بحکم خدا جبکہ آیا بلاواتو مہمان کعبہ بنے فخرازہر

سبھی سے یہی کہتے آئے، کہیں گےمقدر سے ہم کو ملے فخر ازہر

میں اوصاف کیسے گنا پاؤں ان کےہیں وہم وگماں سے پرے فخرازہر

ہوا تذکرہ جب تمہارا کہیں پرتو چہرے چمکنے لگے فخرازہر

نبی کی محبت کے تم نے جہاں میںبہت سے جلائے دیے فخر ازہر

کرو خوب شاہ مدینہ سے الفتسبھی سے یہی کہہ گئے فخر ازہر

بچائی سبھی خانقاہوں کی عزتجنھوں نے وہ جد ہیں ترے فخرازہر

تھا علم رضا ان کی گھٹی میں شاملاسی سے پلے اور بڑھے فخر ازہر

زمانے میں فتنے اٹھانے لگے سرنظر سے جب اوجھل ہوئے فخرازہر

مخالف ہوائیں بہت سی چلی تھیںنہ آگے کسی کے جھکے فخر ازہر

ترے گیت گاتے ہیں گاتے رہیں گےترے کھا کے ٹکڑے بھلے فخر ازہر

دبائے ہیں میں نے بھی پاؤں تمہارےمجھے بھی یہ موقعے ملے فخر ازہر

جنہوں نے تمہیں دیکھا اک بار مرشدوہ دیوانے تیرے ہوے فخر ازہر

دعاء ہے کہ دل میں چراغ محبتترے صدقے ہر دم جلے فخر ازہر

رہے گی وہ قسمت پہ نازاں ابد تکگیے جس جگہ پہ مرے فخر ازہر

تری عظمتوں کا ہی ڈنکا بجے گایہ حاسد جلے یا مرے فخر ازہر

ہراک صلح کلی کے تیرے قلم نےکیے بند سب راستے فخر ازہر

برا کہہ کے دل کو دکھایا ہے جس نےاسے بھی دعائیں دیے فخر ازہر

ترے لاڈلے شاہ عسجد رضا خاںخوشا بخت قائد بنے فخر ازہر

وسیم ازہری کی یہی ہے تمناترے در پہ جاکے مرے فخرازہر

وسیم رضاکار خلد بریں بھیترے ساتھ جائے مرے فخر ازہر

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

منقبت حضور احمد مشہود رضا قادری رضوی حشمتی علیہ الرحمہ ڈوکم شریف

حضور حافظِ ملت کا سفرِ حیات