Hamari Aawaz

بچوں کو بنیادی دینی تعلیم سے آراستہ کرنا ہماری ذمہ داری: مولانا حامِد رضا، جشن دستار بندی سے علماء کا خطاب

متفرقات
📅 13-07-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>سعادت گنج بارہ بنکی: (پریس ریلیز) قصبہ سعادت گنج محلہ قاضی میں حافظ محمد سالم نے حافظ محمد زبیر کی نگرانی میں قرآن حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی اس مناسبت سے انکی رہائش گاہ پر ایک جشن دستار بندی کا پروگرام منعقد کیا گیا حافظ محمد سالم کی اس عظیم کامیابی پر اہل خانہ سمیت متعلقین اور اساتذہ میں خوشی کا ماحول ہے اس دوران خطاب کرتے ہوئے مدرسہ عائشہ صدیقہ للبنات کے ناظم اعلٰی مولانا حامد رضا نے قرآن حفظ کرنے والے بچے حافظ محمد سالم اس کے والدین اور اساتذہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے قرآن حکیم کی عظمت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ جس دلچسپی اور جزبہ کے ساتھ اللہ تبارک و تعالی نے اس بچے کو اپنے مقدس کلام کو حفظ کرنے کی توفیق دی ہے, باری تعالی اسی جزبہ کے ساتھ ساری زندگی قرآن کی روشنی میں اپنے آپ کو ڈھالنے کی سعادت اور توفیق عطا فرمائے۔ مولانا نے مزید بیان کرتے ہوئے کہا کہ جس انسان کو اس کلام سے وابستگی ہوجائے جس کی زبان پر اللہ تبارک تعالی اپنے اس کلام کی تلاوت کو آسان فرمادیں جس کے سینے میں اللہ تعالی اپنے کلام کی آیات کو محفوظ فرمادیں اس سے زیادہ غنی اس روئے زمین پر کوئی دوسرا نہیں ہو سکتا۔ اسی دوران مدرسہ اہلسنت حشمت العلوم رام پور کٹرہ کے منیجر مولانا جابر القادری نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کی مخالفت میں پہلے بھی آوازیں بلند ہوتی رہی ہیں لیکن مخالفین کو ہمیشہ رسوائی ہاتھ لگی ہے کیونکہ قرآن کریم کی حفاظت کی ذمہ داری اللہ تعالیٰ نے اپنے ذمہ لے رکھی ہے ۔ قرآن کریم آسمانی کتاب ہے اللہ تعالیٰ نے اسے نازل فرمایا اور وہی اس کی حفاظت کرنے والا ہے ۔ اس موقع پر موجود مولانا اسرار نوری۔ حافظ سراج الدین ۔ حافظ عطاءالرحمن ۔ حافظ محمد شاداب رضا۔ حافظ شاہنواز رضا۔ محمد فرحان۔ محمد سلیم رضا اسماعیلی۔ محمد ذیشان رضا نوری سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے نیک خواہشات اور نیک دعاؤں سے نوازا۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 19990 قارئین📊 4.1 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں

مسکرائیے" مولی علی" کے جواب پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 136 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 96 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 88 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 80 ویوز