چاندپور کے ایف۔قیو۔ یونانی و آیورویدا ہسپتال میں فری کیمپ لگایا گیا
خانقاہ راہ سلوک کی شاخ ایف۔قیو۔ یونانی و آیورویدا ہسپتال کا افتتاح صوفی محمد ظہیر عالم صاحب کے ذریعہ کیا گیا۔
<p>مرادآباد: 4/جولائی، ہماری آواز(ضیاء الرحمن)</p>
<p>اس موقع پر فری کیمپ بھی لگایا گیا جس میں دہلی سے ڈاکٹر زبیر صاحب (M.B.B.S) ،کاشی پور سے ڈاکٹر ناصر(M.D.S)، بھدوہی سے ڈاکٹر عفیف (B.D.S)، چاندپور سے حکیم محمد ریاض قادری، مرادآباد سے ڈاکٹر موہت(ماہر چشم)، اتراکھنڈ سے ڈاکٹر محمد پرویز (B.U.M.S)، مرادآباد سے حکیم محمد اعظم ( ماہر حجامہ) ، اور بلاری سے ڈاکٹر شہناز (D.Pharma) تشریف لائے مریضوں کا چیک اپ کیا اور ایف۔قیو دواخانہ کی جانب سے تمام مریضوں کو مفت دوائیاں دی گئیں۔اس افتتاحی پروگرام میں بلاری ودھایک محمد فہیم عرفان صاحب، مینیجر محمد ارشاد صاحب، سید محمد اعجاز صاحب، محمد احتشام، مشرف علی، محمد سلیم، مفتی نوشاد صاحب و دیگر مہمان اور خانقاہ راہ سلوک کر تمام کار کنان موجود رہے۔</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor
★★★★★
نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں



