Hamari Aawaz

آہ مفتی عبد الحلیم صاحب ناگپوری نہ رہے

متفرقات
📅 25-04-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>ابھی ابھی یہ غمناک، المناک خبر موصول ہوئی کہ سرپرستِ دعوت اسلامی ہند ، خلیفۂ حضور مفتی اعظم ہند، عالمِ معقول و منقول، حاوی فروع و اصول حضرت علامہ مولانا مفتی عبد الحلیم صاحب رضوی قبلہ ناگپوری کا وصال پُر ملال ہو گیا۔إنا لله وإنا إليه راجعون۔بلا شبہ آپ کی وفات حسرت آیات کا یہ عظیم سانحہ اہل سنت کے لیے بہت ہی دکھ آمیز اور ناقابلِ تلافی نقصان کا باعث ہے ۔ حق ہے : عالِم کی مَوْت عالَم کی موت ہے۔نبی کریم ﷺ کا فرمان عالیشان ہے :-"موتُ العالمِ مصيبةٌ لا تجبرُ، وثُلمةٌ لا تُسَدُّ، ونَجمٌ طُمِسَ، موتُ قبيلةٍ أيسرُ من موتِ عالمٍ".عالم دین کی موت ناقابل تلافی نقصان ہے، عالم کی موت ایسا رخنہ و شگاف ہے جسے بھرا نہیں جا سکتا، عالم کی موت اس ستارے کی مانند ہے جو بے نور ہو گیا، پورے قبیلے کی موت ایک عالم کی موت سے زیادہ آسان ہے ۔{جامع بیان العلم وفضلہ، حدیث نمبر 179،ص:171،دار ابن الجوزیہ، طبعۂ اولیٰ 1414ھ/1994ء}مدتوں رویا کریں گے جام و پیمانہ تُجھے۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ حضرت کو غریقِ رحمت فرماکر اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔بندۂ عاجز و گناہ گار، جامعہ صمدیہ دارالخیر پھپھوند شریف کے جملہ اساتذہ، طلبہ اور ارکان کی طرف سے حضرت کے جملہ پسماندگان و لواحقین اور مریدین و متوسلین سے سنت تعزیت پیش کرتا ہے ۔لله ما أخذ وله ما أعطى وكل شيء عنده بأجل مسمى، فلتصبر ولتحتسب۔اللہ تعالیٰ پسماندگان کو صبر جمیل واجر جزیل عطا فرمائے آمین بجاه النبي الكريمﷺ</p>
<p>عبد السبحان مصباحیخادم التدریس : جامعہ صمدیہ دارالخیر پھپھوند شریف ،ضلع اوریا۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 20348 قارئین📊 4.2 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں

مسکرائیے" مولی علی" کے جواب پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 141 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 101 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 88 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 81 ویوز