Hamari Aawaz

جموں: عظمت قرآن کانفرنس میں گوجری ترجمہ قرآن ’’روح القرآن‘‘ کا اجراء

متفرقات
📅 05-04-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>جموں: ۳؍اپریل ۲۰۲۱ء بروز سنیچر بوقت صبح ۱۰ بجے گوجری ترجمۂ قرآن ’’روح القرآن" کے اجراء کے سلسلے میں"عظمتِ قرآن کانفرنس" جموں میں منعقد کی گئی- واضح رہے کہ مفتی نظیر احمد قادری نے گوجری زبان میں اعلیٰ حضرت کے مشہور و مقبول ترجمۂ قرآن "کنزالایمان" کو منتقل کیا ہے؛ ساتھ ہی تفسیر"خزائن العرفان" از صدرالافاضل کو بھی ترجمہ کیا ہے۔ اس کی اشاعت نشانِ اختر ممبئی کے توسط سے اور فاطمۃ الزہرا سوسائٹی جموں و کشمیر کی معرفت ہوئی۔ مفتی فرید شاہ صاحب اور الحاج غلام محمد صاحب نے ٹائٹل کی رونمائی کی؛ جب کہ رسمِ اجراء محترم چوہدری اعجاز احمد خان(سابق منسٹر)، الحاج انجینئر عبدالغنی کولی (سابق منسٹر)، جاوید احمد رانا(سابق منسٹر) کے ہاتھوں ہوا-</p>
<p>محترم چوہدری اعجاز احمد خان (سابق منسٹر) نے کہا کہ: کنزالایمان شریف کا اسی طرح گوجری کے علاوہ دیگر کشمیری زبانوں میں بھی ترجمہ کرنے کی ضرورت ہے۔ یقیناً یہ بہت بڑا اقدام ہے۔ جس سے کثیر لوگ فائدہ اُٹھائیں گے..... دنیا بھر میں گوجری زبان بولنے والے موجود ہیں بلکہ محافظ ناموسِ رسالت مولانا خادم حسین رضوی خود گوجری زبان بولتے تھے-</p>
<p>مہمانانِ گرامی میں الحاج محمد عمران دادانی (نشانِ اختر ممبئی)، مولانا قاری شبیر نوری، مفتی شکیل احمد ثقافی، مفتی محمد ابراہیم مصباحی، مولانا لیاقت علی نعیمی، مظفر حسین رضوی، چوہدری ہارون الرشید، خواجہ مبارک گل (سابق منسٹر)، سابق وائس چانسلر شہزاد احمد ملک، مولانا نثار احمد خان (سابق منسٹر)، چوہدری زین الدین وغیرہ زینتِ بزم تھے- سلام و دُعا پر اس عظیم الشان کانفرنس کا اختتام عمل میں آیا- ایسی رپورٹ نشانِ اختر کے ذریعے موصول ہوئی-</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 19484 قارئین📊 4 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں

مسکرائیے" مولی علی" کے جواب پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 136 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 102 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 96 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 80 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 80 ویوز