Hamari Aawaz

آل انڈیا سنی علماء بورڈ کے ذمہ داران کی اہم نشست، اہم امور پر تبادلۂ خیال

متفرقات
📅 02-04-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>سدھارتھ نگر: 2اپریل، ہماری آواز(نامہ نگار) آل انڈیا علماء بورڈ کے سرکدہ ذمہ داران کی ایک اہم میٹنگ آج شام جامعہ اشرفیہ ضیاءالاسلام، بلسڑ سروجنی نگر، سدھارتھ نگر کے صحن میں منعقد ہوئی، جس کی سرپرستی پیر طریقت علامہ محمد شمیم اشرف الجیلانی نے فرمائی جب کہ صدارت علامہ مفتی عبدالحکیم صاحب نوری نے فرمائی۔ جس میں ملک و ملت کے ناگفتہ بہ حالات پر علماے کرام کافی دیر تک تبادلۂ خیال فرماتے رہیں۔</p>
<p>میٹنگ میں علامہ مفتی عبدالحکیم صاحب نوری نے حالات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر علماے کرام و ائمہ مساجد وموذنین کی ایک میٹنگ جلد ہی منعقد کرنی ہوگی تاکہ ان کے پیچیدہ مسائل کا تصفیہ کیا جاسکے، نیز مذہب اسلام و مسلمین پر انگشت نمائی کرنے والوں کے خلاف ایک مظبوط لائحۂ عمل تیار کیا جاسکے۔ علامہ شمیم اشرف صاحب نے کہا کہ ہمارے معاشرے کو علما و ائمہ کی پریشانیوں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیئے مگر ایسی حالات آج بن آئی ہے تو اس کا حل تلاش کرنا ضروری ہے۔</p>
<p>ایسے موقع پر علامہ صاحب علی چترویدی، علامہ عبداللہ عارف صدیقی، علامہ الحاج برکت علی اشرفی، علامہ ذاکر چودھری، حافظ و قاری اسلام الدین فیضی، حافظ و قاری خان محمد قادری(استاذ: دالعلوم امام احمد رضا، بندیشرپور) مولانا خورشید مہراج گنجوی وغیرہ میٹنگ میں موجود رہ کر اپنے اپنے خیالات کا اظہار فرمایا۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 18692 قارئین📊 3.9 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں

مسکرائیے" مولی علی" کے جواب پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 135 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 101 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 95 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 80 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 79 ویوز