Hamari Aawaz

وسیم لئیم کو حکومت سخت سے سخت سزا دے علامہ محمد آصف علوی ازہری

متفرقات
📅 20-03-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>براؤں شریف: 19 مارچ، ہماری آواز(پریس ریلیز) قرآن مقدس بنی نوع انساں کے لیے رب کریم کی جانب سے وہ عظیم نعمت ہے جس کی ہم پلہ اور کوئی دوسری نعمت نہیں، یہ رب کا عطا کردہ ایسا کامل دستور حیات ہے جس پر عمل پیرا ہوکر انسان دنیا وآخرت دونوں کی سعادتوں سے سرفراز ہوسکتا ہے اس کا لفظ لفظ رحمت ہے اور بیمار دلوں کے لیے اکسیر ہےیہ وہ مضبوط ستون ہے جس پر اسلامی تعلیمات اور اسلامی افکار و نظریات کی چھت قائم ہے ،یہ پورے طور پر شکوک وشبہات سے پاک ومنزہ ہے اس حوالے سے رب قدیر خود گویا ہیکہ (یہ وہ بلند رتبہ کتاب ہے جس میں کوئی شک نہیں)اسی طرح اس کے معانی و مفاہیم میں کوئی تعارض وتضاد نہیں اور نہ ہی کسی طرح کی کجی رب وحدہ لا شریک فرماتا ہے(اور ہم نے اس میں کوئی کجی نہ رکھی)آسمانی کتابوں میں یہ واحد کتاب ہے جو انسانی ہاتھوں کی تحریف و تبدیل سے بالکل پاک ومنزہ ہے کیونکہ اس کی حفاظت کی ذمہ داری خود خدائے بزرگ وبرتر نے اٹھا رکھی ہے یہ آج تک اسی طرح باقی ہے جس طرح سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم کے سینۂ اقدس پر نازل ہوئی-لیکن افسوس صد افسوس بدنام زمانہ ملعون وسیم رضوی نے اس مقدس کتاب کی 26 آیتوں کو حذف کرنے کے تعلق سے عدالت میں پٹیشن داخل کرکے جو ہم مسلمانوں کو اذیت پہنچائی ہے وہ بیان سے باہر ہے ،اس کی یہ حرکت نہ یہ کہ صرف مسلمانوں کے جذبات سے کھلواڑ ہے بلکہ ملک کی یکجہتی اور اس کی امن وسلامتی کے لیے انتہائی خطرہ ہے مذکورہ باتوں کا اظھار علامہ محمد آصف علوی ازھری نگران اعلی دارالعلوم فیض الرسول براؤں شریف نے دارالعلوم کے اساتذہ وطلبہ کے ساتھ منعقد ایک میٹنگ میں کیاعلامہ ازھری نے مزید کہا کہ قرآن کریم ہمیشہ محفوظ تھا اور ہے اور رہے گا انشاءاللہ- وسیم لئیم کی حرکت سے اس کی صحت وصیانت پر بال برابر بھی فرق نہیں پڑتا البتہ اس ناہنجار اور بد ذات نے قرآن اور صحابہ کی شان میں جو گستاخی کی ہے اس کے لیے ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ اسے گرفتار کر سخت سے سزا دی جائے</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 19380 قارئین📊 4 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں

مسکرائیے" مولی علی" کے جواب پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 136 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 102 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 96 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 80 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 80 ویوز