Hamari Aawaz

بدلے گا زمانہ لاکھ مگر قرآن نہ بدلہ جائے گا!

مضامین و مقالات ← مذہبی مضامین
📅 18-03-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>از قلم : مجاہد عالم ندویاستاد : ٹائمس انٹرنیشنل اسکول محمد پور شاہ گنج ، پٹنہ</p>
<p>قرآن مجید اللّٰہ تعالٰی کی نازل کی ہوئی مقدس کتاب ہے ، اللّٰہ تعالٰی نے خود اس کی حفاظت کی یقین دہانی کرائی ہے ، اس بات پر پوری دنیا کے تمام فرقوں کے مسلمانوں کا مکمل اتفاق ہے کہ قرآن مجید اپنی اصلی نازل شدہ صورت میں پوری دنیا میں موجود ہے ، اور ان شاء اللّٰہ رہتی دُنیا تک باقی رہے گا ، قرآن کی کسی آیت میں تبدیلی کا سوچنا تو دور اس کے زیر و زبر اور ایک نقطہ تک میں بھی ترمیم کی گنجائش نہیں ہے ۔آج تک جتنے لوگوں نے قرآن مجید پر اعتراض کرنے کی کوشش کی انہیں منہ کی کھانی بے ہے ، ہم سب ایسے شخص کی سخت مذمت کرتے ہیں ، اور حکومت ہند اور خاص طور پر صوبائی حکومت سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس طرح کی فتنہ انگیزی کو روکنے کے لیے سخت کروائی کرے ، اور ایسے شخص کو جو ملک میں مسلسل اس طرح کی شر انگیزی کرتا رہتا ہے ، اور کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرتا رہتا ہے ، اور اس ملک کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کرتا رہتا ہے ، اس کو اس طرح کی حرکتوں سے روکنے کے لیے فوری اقدام کرے ۔اس ملعون کو تو دائرے اسلام سے خارج کر دینا چاہیے ، کیونکہ وہ آستین کا سانپ ہے ، ایسے لوگوں کے قول و فعل اور عمل کا سہارا لیکر دشمنانِ اسلام اسلام مخالف سازشیں رچتے رہتے ہیں ، اور اسلام کے علاوہ نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے خدائے وحدہ لاشریک کے خلاف بدزبانی سے کام لیتے رہتے ہیں ، یہ تمام مذموم حرکات دشمنانِ اسلام دانستہ طور پر ایک سازش کے طرز پر انجام دیتے رہتے ہیں ۔حالیہ دنوں میں وسیم رضوی نے جو قرآن مجید کی چھبیس آیات پر پابندی عائد کرنے کے لیے عدالت عظمی میں مقدمہ دائر کیا ہے ، وہ بھی اسی سازش کا ایک حصّہ ہے ۔یہ معاملہ اگرچہ اہل ایمان کے لیے نہایت ہی تکلیف دہ اور اذیت ناک ہے ، پھر بھی صبر و تحمل سے کام لیں ، اور اشتعال انگیزی سے بچ کر اس قسم کی مذموم کوششوں کو ناکام بنایا جائے ، امت مسلمہ ایسے فتنوں کے سد باب کے لیے اللّٰہ تعالٰی سے لو لگائے ، قرآن مجید کی تلاوت کثرت سے کرے ، قرآنی تعلیمات کو عام کرے ، اللّٰہ تعالٰی سے دعائیں کرے ، اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں زندگی گزاریں ۔آمین ثم آمین یارب العالمین</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 19241 قارئین📊 4 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

سیرت حسینیؓ :حق پر استقامت اور کردارِ مومن کی معراج

دین کا کام اور دین پر چلنے کی حقیقت:قولِ امام ربانی کی روشنی میں ایک اصلاحی تجزیہ

دنيا كی حقیقت اور قرآنی مثالیں

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 136 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 102 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 96 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 80 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 80 ویوز