منقبت: نائب حیدر کرار امام اعظم

نتیجۂ فکر: سید اولاد رسول قدسی، امریکہ

نائب حیدر کرار امام اعظمعلم و حکمت کے ہیں گلزار امام اعظم

ہے ائمہ میں مقام ان کا بلند و بالاتابعیت سے ہیں سر شار امام اعظم

واضعین ان سے ہوئے سارے جہاں میں رسواہیں حدیثوں کے نگہدار امام اعظم

مسئلے اسی ہزار آپ سے ہیں مستنبطفقہ کے مطلع انوار امام اعظم

سنتے ہی سورۂ زلزال ہوئے اشک آلودرحمت رب کے ہیں حقدار امام اعظم

سامنے ان کے جبینِیں عقلا کی ہیں خمعقل و دانش کے ہیں مینار امام اعظم

روبرو ان کے کھڑے ہیں فقھا صف بستہحسن اقوال کے معیار امام اعظم

عالم خواب میں سو بار ہوئے خوب ہوئےرب کے دیدار سے سرشار امام اعظم

حضرت شافعی مذہب پہ کریں جن کے عملمجتہد ایسے ہیں ضوبار امام اعظم

ان سے رہتا ہے سراسیمہ تنزل کا شعوریوں ترقی کے ہیں آثار امام اعظم

قبل آمد دی دعا شیر خدا نے ان کوجلوۂ بخت ضیا بار امام اعظم

قول سرکار “لَنَالَہ” کے ہیں مصداق مبیںرفعتِ شان کے شہ کار امام اعظم

قول ہے حضرت جعفر کا ہیں وہ اعلیٰ فقیہمدحتوں کے ہیں سزاوار امام اعظم

بیس دن پڑھتے رہے لوگ جنازے کی نمازہیں محب شہ ابرار امام اعظم

ان کے اذکار سے وابستہ ہے روحانی سکوںقدسیؔ قندیل دل تار امام اعظم

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

منقبت حضور احمد مشہود رضا قادری رضوی حشمتی علیہ الرحمہ ڈوکم شریف

حضور حافظِ ملت کا سفرِ حیات