منقبت: امامِ بو حنیفہ پر امامت ناز کرتی ہے

۲ شعبان المعظم یوم وصال امام اعظم ابو حنیفہ نور اللہ مرقدہ

نتیجۂ فکر: اشرف رضا قادریبلودا بازار، چھتیس گڑھ

امامِ بو حنیفہ پر امامت ناز کرتی ہےفقیہِ دین و ملت پر فقاہت ناز کرتی ہے

کچھ اس انداز سے کی خدمتِ شرعِ مبیں تم نےرسول اللہ کی تم پر شریعت ناز کرتی ہے

گذاری زندگی ایسی انہوں نے متقی بن کرکہ تقویٰ ناز کرتا ہے ، طہارت ناز کرتی ہے

تصوف اور طریقت کے وہ ایسے رازداں ٹھہرےکہ ان کی ذات پر اب تک طریقت ناز کرتی ہے

دکھائی اجتہادی شان اپنی دنیا والوں کوتری فکر و بصیرت پر بصیرت ناز کرتی ہے

بہت سارے صحابہ کی زیارت تم نے فرمائیاسی باعث تو تم پر تابعیّت ناز کرتی ہے

" عیالِ بی حنیفه " ہے یہ قولِ شافعی برحق" عیالِ فقہ " ہونے پر یہ امت ناز کرتی ہے

فضائل کے وہ جامع ہیں ، محاسن کے وہ پیکر ہیںامام اعظم پہ ہر وصف و فضیلت ناز کرتی ہے

شریعت کے محافظ ، خادمِ دینِ رسول اللہتمہارے جیسے ہی خادم پہ خدمت ناز کرتی ہے

رہے تا زندگی پابندِ سنت اس طرح اشرفکہ ان پر آج تک آقا کی سنت ناز کرتی ہے

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

مناظر اہل سنت، مظہرِ اعلیٰ حضرت، شیر بیشہ سنت، علامہ حشمت علی خان علیہ الرحمہ

سرکار فخر بہار مفتی غلام رسول حشمتی علیہ الرحمۃ و الرضوان؛ حیات و خدمات (قسط اول)