Hamari Aawaz

قدرت کا انمول تحفہ

مضامین و مقالات ← مذہبی مضامین
📅 13-10-2021 👁 3 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>از قلم: سہیل واسطی ممبرا ممبئیموبائل نمبر 9792865699</p>
<p>جب جوانی چھڑ گئی تو میں گھر دیر سے آنے لگا رات دیر تک گھرسے باہر رہنا دوستوں کے ساتھ گھومنا پھرنا اور پھر رات دیر تک جاگنے اور دیر سے گھر آنے کی وجہ سے اور سارا سارا دن سوۓ رہنا معمول بن گیا،امی نے بہت منع کیا اور بہت سمجھایا کہ بیٹا یہ کام ٹھیک نہیں لیکن میں بعض نہ آیا شروع شروع میں وہ میری وجہ سے دیر تک جاگتی تاکہ دل کو سکون پہونچے کہ میرا بیٹا خیر خیریت سے گھر واپس آگیا ہے وقت کے ساتھ ساتھ جب میں اس کام سے بعض نہ آیا تو امی سونے سے پہلے فریج کے اوپر چٹ لگا کر سو جاتی جس پر کھانے کے بارے میں اور جگہ کے بارے میں لکھا ہوتا تھا آہستہ آہستہ چٹ کا دائرہ وسیع ہوتا گیا چٹ پر لکھا ہوتا کہ،گندے کپڑے کہاں پر رکھنے ہیں اور صاف کپڑے کہاں پر رکھے ہیں جیسے جملے بھی لکھے ملنے لگے نیز یہ بھی کہ آج فلاں یہ تاریخ ہے اور کل یہ کرنا ہے پرسوں فلاں جگہ جانا ہے وغیرہ وغیرہ، یہ سلسلہ کافی عرصہ تک جاری رہا_ایک دن جب میں رات دیر سے گھر آیا بہت تھکا ہوا تھا حسب معمول فریج پر چٹ لگی ہوئی دیکھی لیکن بغیر پڑھے میں سیدھا بیڈ پر گیا اور سو گیا صبح سویرے والد صاحب کی چیخ چیخ کر پکارنے اور رونے کی آواز سے میری آنکھ کھلی،،، ابو کے آنکھوں میں آنسوں تھے انھوں نے یہ بری خبر سنائی کہ بیٹا اب تمہاری ماں اس دنیا میں نہیں رہی میرے تو جیسے پاؤں تلے سے زمین نکل گئی غم کا پہاڑ جیسے میرے اوپر آگرا ،،،،،، ابھی تو میں نے امی کے لئے یہ کرنا تھا وہ کرنا تھا ابھی تو میں سدھرنے والا تھا میں تو امی سے کہنے والا تھا کہ اب میں رات دیر سے نہیں آیا کرونگا جب میں تدفین وغیرہ سے فارغ ہوکر رات کو جب میں نڈھال ہوکر بستر پر لیٹا تو امی کی رات والی چٹ یاد آگئی جو فریج پر ابھی تک لگی ہوئی تھی میں فورا گیا اور اتار کر لے آیا اس پر لکھا تھا،،،،، بیٹا آج میری طبیعت کچھ ٹھیک نہیں ہے میں سونے جارہی ہوں تم جب رات کو آؤ تو مجھے جگا لینا مجھے ذرا ہسپتال تک لے جانا خدارا اپنے ماں باپ کا احترام کرو ان کے ساتھ عزت سے پیش آؤ یہ وقت کا پھیر ہے آج تم اپنے والدین کو برا بھلا کہوگے کل تمھاری اولاد بھی تمھارے ساتھ یہی سلوک کریگی خدا کے واسطے اپنے والدین کی قدر کرو یہ قدرت کا انمول تحفہ ہے اور یہ ایک بار چلے جائیں تو کبھی واپس نہیں آتے</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 19250 قارئین📊 4 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

سیرت حسینیؓ :حق پر استقامت اور کردارِ مومن کی معراج

دین کا کام اور دین پر چلنے کی حقیقت:قولِ امام ربانی کی روشنی میں ایک اصلاحی تجزیہ

دنيا كی حقیقت اور قرآنی مثالیں

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 136 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 102 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 96 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 80 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 80 ویوز