Hamari Aawaz

گیارہ سالہ محمد عاطف رضا نے سدھارتھ نگر کا نام روشن کیا

تعلیم
📅 06-03-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>"محمدعاطف رضا کی اس کامیابی میں مفتی برکت علی قادری کی تربیت کاگہرااثر ہے": نورالھدیٰ مصباحی گورکھپوری</p>
<p>سدھارتھ نگر: 6/مارچ، ہماری آواز(ازہرالقادری) کہتے ہیں کوشش اور محنت انسان کو بلندیاں عطاکرتی ہے۔&nbsp; اٹوا تحصیل میں واقع موضع کمیا پوسٹ اٹوا بازار ضلع سدھارتھ نگر کے گیارہ سالہ محمد عاطف رضا ابن مفتی برکت علی قادری (استاذ جامعہ اہل سنت امدادالعلوم مٹہنا، کھنڈسری، سدھارتھ نگر (یو۔پی۔) نے 4/ مارچ کو آؤٹ ہونے والے رژلٹ کے مطابق امسال علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں درجہ 6/انگلش میڈیم کا کمپٹیشن (امتحان داخلہ) 7/دیں رینک سے پاس کرکے اپنے ضلع کا نام روشن کیا۔ واضح رہے کہ مطلوبہ درجہ (6) کی 80/ سیٹوں کے کل امید واروں کی تعداد تقریبا 10000/ بتائی جاتی ہے ۔ معلوم ہونا چاہیے کہ محمد عاطف رضا نے غازی پبلک اسکول، بسکوہر روڈ سنی جامع مسجد گلی اٹوا بازارسدھارتھ نگرسے درجہ پنجم تک کی تعلیم حاصل کی اس کے بعد اتنا بڑا کارنامہ انجام دیا۔ یہ خبر ملتے ہی ان&nbsp; کے اہل خانہ ، دوست احباب اور رشتہ داروں میں ایک خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ ہرطرف سے ساباشیوں اور مبارک بادیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ جامعہ اہل سنت امدادالعلوم مٹہنا کھنڈسری سدھارتھ نگر کے اساتذہ نے ان کے روشن مستقل کی دعائیں اور ان کے والد مفتی برکت علی قادری کو مبارک بادیاں پیش کیں۔ اس موقع پر غازی پبلک اسکول اٹوا بازار کے مینیجر مولانا حکیم محمد اسرائیل خان کی قابل رشک کارکردگی اور وہاں کے اساتذہ کی محنتوں کو بھی نہیں بھلایا جاسکتا۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 18236 قارئین📊 3.8 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

علم: کامیابی کی کنجی اور زندگی کا سرمایہ

نیپال میں دینی درسگاہوں کی ضرورت! ایک فکری و تعلیمی تجزیہ

مغلوں کے کردار کو مسخ کرنے کی کوشش

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 134 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 101 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 94 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 79 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 79 ویوز