Hamari Aawaz

ایس-آئی-او- جلگاؤں یونٹ نے ضلع کلیکٹر کو میمورنڈم دیا

متفرقات
📅 03-03-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>جلگاؤں: 2 مارچ 2021 آج اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا جلگاؤں یونٹ نے حال ہی مہاراشٹر حکومت محکمہ صحت کے ذریعہ لیے گئے امتحان کے ضمن میں ضلع کلیکٹر جلگاؤں کو میمورنڈم دیا ۔ 28 فروری بروز اتوار کو مہاراشٹر محکمہ صحت نے مختلف اسامیوں کے لیے امتحان کا انعقاد کیا ۔ مگر بڑے پیمانے پر یہ بات سامنے آئی کہ امتحان کو غیر منظم طریقے سے لیا گیا ۔ سرکاری امتحان ہونے کے باوجود بھی سینٹر پر سرکاری عملہ موجود نہیں تھا ۔ ناگپور میں جی ایس رائی سونی کالج میں سیل اوپن پیپر آنے کی خبر موصول ہوئی ہے ۔ اسی طرح احمد نگر ، اورنگ آباد ، ناسک اور دیگر اضلاع سے بھی مار پیٹ ، ایک بینچ پر دو سے زیادہ طلبہ ، کرونا کو لے کر غیر احتیاطی اقدامات سامنے آئے ہیں ۔ ایس-آئی-او مہاراشٹر نارتھ زون نے مہاراشٹر حکومت سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ یہ امتحان غیر منظم طریقہ سے لیا گیا ہے اس لیے دوبارہ امتحان منظم طریقے سے اور تمام احتیاطی تدابیر اختیار کر کے لیا جائے ۔ اس موقعہ پر ایس-آئی-او جلگاؤں کے شہری صدر صدام پٹیل، جوائنٹ سیکریٹری شیبان فائز ، فرقان احمد اور نعمان عادل موجود تھے۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 19939 قارئین📊 4.1 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں

مسکرائیے" مولی علی" کے جواب پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 136 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 96 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 88 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 80 ویوز