Hamari Aawaz

یادِ سید سالار

شعر و شاعری ← منقبت
📅 27-02-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

منقبت حضرت سید سالار مسعود غازی علیہ الرحمہ بہرائچ شریف یوپی انڈیاعرس پاک 14 رجب المرجب

نتیجۂ فکر: سلمان رضا فریدی مصباحی، مسقط عمان

جہادِ حق کے علمدار سیدِ سالاریدِ حسین کی تلوار سیدِ سالار

تمہارے فیض نے دل کی زمین کو سینچاشعور کر دیا بیدار سیدِ سالار

فضاے ہند میں لائے اذان کا نغمہضیاے روزہ و إِفطار سیدِ سالار

صنم کدوں کو بناڈالا ذکرِ رب کا چمنبہارِ مسجد و مینار سید سالار

زمین ہند ، ترے آنے سے ہوئ مسعودہے ذرے ذرے کو اقرار سید سالار

نہ کیوں ہو مرکزِ انوار ، شہرِ بہرائچکہ اس میں ہے ترا دربار سید سالار

تری حیات ہے اسلامی عظمتوں کا فروغعظیم ہے ترا کردار سید سالار

بنی معلمِ دستورِ حق تری ہستیوقارِ دیں کے اے معمار سید سالار

خمیدہ سر ہیں ترے آگے کفر کی لہریںدفاع حق کی اے دیوار سید سالار

تری شہادت عظمیٰ پہ بے شمار سلامفداے احمدِ مختار سید سالار

ترے اصول ہیں جب تک نگاہ میں غازینہ ہوگی حق کی کبھی ہار سید سالار

دلوں پہ آج بھی سکہ تمہارا چلتا ہےتمہی ہو وقت کے سردار سید سالار

ترے چراغوں کی زد میں ہے ظلمت باطلہے جاری نور کی یَلغار سید سالار

یزیدیوں کی جفائیں ہیں طالبِ بیعتلبِ وفا پہ ہے انکار سید سالار

تری پناہ میں ہے کاروانِ اہلِ حقتو کیا بگاڑیں گے اغیار سید سالار

تمہاری راہ میں آئے جو مشکلوں کے پہاڑکیا ہر ایک کو مسمار ، سید سالار

تری خودی سےحرارت ہے نبضِ ملت میںبلند جس سے ہیں افکار ، سید سالار

تمہارا دستِ کرم مظہرِ ید عیسیٰمٹا ہے جس سے ہر آزار سید سالار

ترے مریضوں کوحاجت نہیں دواؤں کینظر ہے شافئِ بیمار ، سید سالار

کَڑکنے والی ہے باطل پہ پھر تری بجلیبتا رہے ہیں یہ آثار سید سالار

یہ موج کفر ہمیں کیا بھلا ڈبوئے گیترے کرم کی ہے پتوار سید سالار

تری حیات کا رستہ ہے پُر بہار اتناقدم قدم پہ ہے گلزار ، سید سالار

ملی ہے تجھ سے فریدی کی فکر کو خوشبومہک اٹھے گُلِ اشعار سید سالار

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 19362 قارئین📊 4 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

منقبت حضور احمد مشہود رضا قادری رضوی حشمتی علیہ الرحمہ ڈوکم شریف

حضور حافظِ ملت کا سفرِ حیات

منقبت: اندھیرا تم نے مِٹایا مجاہد ملت

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 136 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 102 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 96 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 80 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 80 ویوز